الور: آل انڈیا نیشنل کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی کی قیادت میں کنیا کماری سے کشمیر تک نکالی جانے والی کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ آج صبح تقریباً 9.30 بجے الور ضلع میں داخل ہوئی جہاں اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔ یاترا الور ضلع میں سوریر کی دھانی میں داخل ہوئی جہاں راہل گاندھی اور ان کے ساتھ آنے والے بھارت یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یہ یاترا دوسہ ضلع کے کولانہ کورٹ کے قریب باندی کوئی سے تقریباً 13 کلومیٹر کا سفر طے کر کے سوریر کی دھانی پہنچی، جہاں یاترا کا دوپہر کا آرام ہوگا اور یاترا سے وابستہ لوگ لنچ کریں گے۔ اس کے بعد راہل گاندھی ملاکھیڑا میں منعقدہ جلسہ عام میں پہنچیں گے۔
Published: undefined
ملاکھیڑا میں راہل گاندھی کی بڑی میٹنگ ہوگی جس میں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے، وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، ریاستی انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا، سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ، ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسارا سمیت کئی صوبوں کے سابق وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے۔ راہل گاندھی کی میٹنگ کے لیے اسٹیج تیار ہے اور جلسہ ہونا ہے اس کیمپس کو پولیس نے اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔ سون پور کے قریب ہیلی پیڈ بنایا گیا ہے، یہاں سے باہر سے آنے والے کانگریس کے قومی لیڈر پہنچیں گے۔
Published: undefined
جلسہ گاہ میں داخلے کے لیے تقریباً 50 داخلی راستے بنائے گئے ہیں، ان داخلی راستوں پر میٹل ڈیٹیکٹر لگائے گئے ہیں، وہاں سے گزرنے کے بعد ہی داخلہ دیا جائے گا۔ بھارت جوڑو یاترا کے حفاظتی انتظامات کے لئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس بیجو جارج جوزف، جے پور رینج کے آئی جی امیش چندرا، پولیس سپرنٹنڈنٹ الور تیجسونی گوتم، پولیس سپرنٹنڈنٹ بھیواڑی شانتنو کمار سنگھ سمیت تقریباً ایک درجن آئی پی ایس افسران کو الور میں تعینات کیا گیا ہے۔
Published: undefined
سیکورٹی کے نظام میں کوئی کوتاہی نہ ہو اس لئے چپے چپے پر پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔ تقریباً تین ہزار پولیس اہلکار بھارت جوڑو یاترا کی سیکورٹی کے لئے تعینات کئے گئے ہیں۔ جلسہ میں شرکت کرنے والے لوگوں کے لیے مالاکھیڑا میں تقریباً دو درجن مقامات پر پارکنگ بنائی گئی ہے اور وہ اپنی گاڑیاں پارکنگ میں ہی پارک کرنے کے بعد پنڈال تک جا سکیں گے۔ دوسری جانب سکندرہ سے الور تک آج بھاری گاڑیوں کا داخلہ ممنوع رہے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز