قومی خبریں

بھارت جوڑو یاترا جاری: علی الصبح دہلی کی آزاد پور منڈی پہنچے راہل گاندھی، سبزی اور پھل بیچنے والوں اور تاجروں سے کی بات

کانگریس نے کہا ’’عوام کے ہیرو راہل گاندھی جی آج دہلی کی آزاد پور منڈی میں سبزی اور پھل بیچنے والوں سے ملے۔ راہل جی نے ان کے مساسئل کو جانا اور سمجھا۔ بھارت جوڑو یاترا جاری ہے‘‘

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

نئی دہلی: راہل گاندھی نے ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے دوران ہر شعبۂ حیات سے وابستہ عام لوگوں سے ملاقات کا جو سلسلہ شروع کیا تھا وہ لگاتار جاری ہے اور اب انہوں نے دہلی کی آزاد پور منڈی میں پہنچ کر سبزی اور پھل بیچنے والوں اور تاجروں سے ملاقات کر کے ان سے بات کی اور ان کے مسائل سنے۔ راہل گاندھی نے وہاں سبزیوں کے دام بھی معلوم کئے۔

Published: undefined

راہل گاندھی جب منڈی میں پہنچے تو وہاں لوگوں کا ہجوم لگ گیا۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے راہل گاندھی کے اس دورے کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ وہیں، کانگریس نے ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’عوام کے ہیرو راہل گاندھی جی آج دہلی کی آزاد پور منڈی میں سبزی اور پھل بیچنے والوں سے ملے۔ راہل جی نے ان کے مساسئل کو جانا اور سمجھا۔ بھارت جوڑو یاترا جاری ہے‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی نے آزاد پور منڈی کا دورہ ایسے وقت میں کیا ہے جب بارشوں اور سیلاب کے سبب سبزیوں کے دام آسمان پر جا پہنچے ہیں۔ تماٹر کے دام تو اتنے زیادہ ہیں کہ یہ عام آدمی کی پہنچ سے تقریباً دور ہو گیا ہے۔ سبزیوں کی اس کمر توڑ مہنگائی کے حوالہ سے کانگریس پارٹی مرکزی حکومت پر حملہ آور بنی ہوئی ہے۔

Published: undefined

حال ہی میں ایک سبزی فروش کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جسے راہل گاندھی نے بھی اپنے ہینڈل سے ٹوئٹ کیا تھا۔ اس ویڈیو میں سبزی فروش رامیشور ٹماٹر کے داموں کی وجہ سے جذباتی ہو جاتا ہے اور خالی ٹھیلہ لیے کھڑا رہتا ہے۔ رپورٹ جب اس سے پوچھتا ہے کہ آپ ٹماٹر لینے آیے تھے؟ جواب میں رامیشور کہتا ہے کہ ہاں، لیکن دام سن کر خریدنے کی ہمت نہیں ہو رہی۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے اس ویڈیو کو ٹوئٹ کرکے لکھا تھا ’’ملک کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے، ایک جانب وہ تاقت ور لوگ ہیں جن کو حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے اور دوسری جانب وہ عام ہندوستانی ہیں جن کی پہنچ سے سبزی جیسی بنیادی چیز بھی دور ہو گئی ہے۔ ہمیں امیر اور غریب کے درمیان اس خلیج کو بھر کے ان آنسوؤں کو پونچھنا ہوگا۔‘‘

Published: undefined

اس سے قبل راہل گاندھی سبھی کو حیرت میں ڈالتے ہوئے ہریانہ کے ایک گاؤں کے کھیت میں کام رہے مزدوروں سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے تھے۔ یہاں راہل گاندھی نے کھیتوں میں کام کر رہے مزدوروں سے بات کی، دھان کے پودوں کی روپائی کی اور ان کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined