قومی خبریں

یوپی میں باغپت سے آگے بڑھی ’بھارت جوڑو یاترا‘، راہل گاندھی کی ایک جھلک پانے کے لیے بیتاب نظر آئے لوگ

مغربی یوپی کے کسان پھولوں سے بھری ٹرالی لے کر راہل گاندھی سے ملنے پہنچے، انہوں نے کہا کہ راہل یہاں زمین پر نہیں پھولوں پر چلیں گے۔ 'بھارت جوڑو یاترا' شروع ہونے سے پہلے یہاں کے لوگوں نے آتش بازی بھی کی

<div class="paragraphs"><p>بھارت جوڑو یاترا / @INCIndia</p></div>

بھارت جوڑو یاترا / @INCIndia

 

باغپت: کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا صبح 6 بجے اتر پردیش کے باغپت سے راہل گاندھی کی قیادت میں دوبارہ شروع ہوئی۔ لوگوں کی بڑی تعداد ہاتھوں میں ترنگا لے کر ان کے ساتھ روانہ ہوئی۔ بھارت جوڑو یاترا کو لے کر حامیوں میں خاص جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔

Published: undefined

اس دوران مغربی یوپی کے کسان پھولوں سے بھری ٹرالی لے کر راہل گاندھی سے ملنے پہنچے۔ کسانوں نے کہا کہ راہل گاندھی یہاں زمین پر نہیں بلکہ پھولوں پر چلیں گے۔ غور طلب ہے کہ آج 'بھارت جوڑو یاترا' شروع ہونے سے پہلے لوگوں نے آتش بازی بھی کی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ بھارت جوڑو یاترا اتر پردیش میں تقریباً تین دن تک رہے گی اور پھر جمعرات کی شام ہریانہ کے پانی پت میں داخل ہو جائے گی۔ اس کے بعد یہ ایک دن ہماچل پردیش سے ہوتے ہوئے پنجاب سے گزرے گی اور پھر جموں و کشمیر میں داخل ہوگی، سری نگر پہنچے پر یاترا کا اختتام ہو جائے گا۔ اب تک راہول گاندھی کی یاترا 10 ریاستوں کے 47 اضلاع کا احاطہ کر چکی ہے اور پیدل 3100 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined