’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ وارانسی اور پریاگ راج ہوتے ہوئے آج پرتاپ گڑھ پہنچ چکی ہے اور آج ہی یہ راہل گاندھی کے سابق پارلیمانی حلقے امیٹھی بھی پہنچ جائے گی۔ اس کے امیٹھی پہنچنے پر اس کے زور دار استقبال کی تیاریاں کی گئی ہیں۔ چونکہ امیٹھی راہل گاندھی کا پارلیمانی حلقہ رہ چکا ہے اس لیے یہاں کے لوگوں میں راہل گاندھی کی آمد سے متعلق زبردست جوش وخروش پایا جا رہا ہے۔
Published: undefined
’دینک بھاسکر‘ کی رپورٹ کے مطابق آج کی یاترا راہل گاندھی نے پرتاپ گڑھ سے شروع کی۔ راہل گاندھی یہاں سے اپنے پرانے حلقۂ پارلیمنٹ امیٹھی جائیں گے اور راستے میں کئی جگہ پد یاترا بھی کریں گے۔ امیٹھی اور گری گنج میں پد یاترا کے بعد وہ بابو گنج میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس دوران کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔
Published: undefined
اس یاترا کے لیے راجیہ سبھا کے رکن عمران پرتاپگڑھی امیٹھی پہنچ چکے ہیں۔ ‘آج تک‘ پورٹل پر شائع خبر کے مطابق یہاں انہوں نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’امیٹھی راہل گاندھی کا گھر ہے۔ وہ یہاں کے رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔ وہ امیٹھی کے بیٹے ہیں۔ بھارت جوڑو نیائے یاترا اترپردیش سمیت پورے ملک میں بڑا اثر ڈالنے جا رہی ہے۔‘‘ واضح رہے کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیا یاترا کا آج (19 فروری) 37 واں اور یوپی میں اس کا چوتھا دن ہے۔16 فروری کو چندولی سے یوپی میں داخل ہوئی تھی۔ 17 فروری کو راہل نے کاشی میں 12 کلومیٹر طویل روڈ شو کیا۔ یہ یاترا 18 فروری کو پریاگ راج کے آنند بھون سے شروع ہوئی تھی۔
Published: undefined
اس ضمن میں کانگریس کے جنرل سکریٹری نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ بھارت جوڑو نیائے یاترا میں کانگریس کے قومی صدر ملکا رجن کھڑگے اور راہل گاندھی آج (19 فروری) کو بابوگنج میں جلسۂ عام سے خطاب کریں گے۔ ہم آج رات امیٹھی میں ہی رکیں گے اور صبح رائے بریلی جائیں گے۔‘‘ خبروں کے مطابق کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی راہل گاندھی کے ساتھ آج امیٹھی میں یاترا میں شریک رہیں گی۔ اس سے قبل 16 فروری کو انہوں نے بتایا تھا کہ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اسپتال میں بھرتی ہیں، بہتر ہوتے ہی میں یاترا میں شرکت کریں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز