کھٹکڑ کلاں (پنجاب): عام آدمی پارٹی کے لیڈر بھگونت مان نے بدھ کے روز پنجاب کے 17 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لے لیا۔ مان نے پنجابی زبان میں عہدے اور رازداری کا حلف اٹھایا۔ شہید اعظم بھگت سنگھ کے گاؤں کھٹکڑ کلاں میں منعقدہ عظیم الشان تقریب کے دوران پنجاب کے گورنر بنواری لال پروہت نے بھگونت مان کو حلف دلوایا۔
Published: undefined
بھگونت مان کی حلف برداری کے موقع پر بھگت سنگھ کا گاؤں بسنتی رنگ میں رنگا نظر آیا اور تقریب میں پہنچنے والے بیشتر شرکاء نے پیلے رنگ کی پگڑی یا پیلے رنگ کا دپٹہ پہنا ہوا تھا۔ اس موقع پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سمیت دہلی حکومت کے تمام وزرا موجود رہے۔
Published: undefined
حلف برداری کے بعد اپنے خطاب کے دوران بھگونت مان نے کہا کہ پنجاب کے کونے کونے سے آنے والے لوگوں کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ’’میرے لئے کھٹکڑ کلاں کوئی نیا نہیں ہے۔ جتنا پیار آپ لوگوں نے مجھے اور ’عآپ‘ کو دیا میں بیان نہیں کر سکتا۔ جنہوں نے مجھے ووٹ نہیں کیا ان سے بھی مجھے کوئی شکایت نہیں۔ یہ پورے پنجاب کی حکومت ہے۔‘‘
Published: undefined
بھگونت مان نے مزید کہا، ’’شہید اعظم بھگت سنگھ کہتے تھے کہ عشق کرنا سب کا حق ہے۔ کیوں نہ اس مرتبہ وطن کی مٹی کو عشق بنا لیا جائے۔ دہلی میں اسکول نظر آ رہے ہیں، اسی طرح ہم پنجاب میں بھی استپال اور اسکول بنائیں گے کہ لوگ وہاں فوٹو کھنچوا کر جائیں گے۔ آپ کی محبت کا قرض میں تاعمر نہیں اتار پاؤں گا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined