قومی خبریں

’جھوٹے جملوں کے پرے ایک دنیا ہے جہاں کئی گھروں میں چولہا تک نہیں جل پا رہا‘

راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ ’’کئی ریاستوں میں منریگا مزدوروں کو مزدوری کا پیسہ نہیں مل رہا ہے۔ وبا میں جب حکومت کو اضافی معاشی مدد دینی چاہیے تھی، تب مزدوروں کے حق کا پیسہ بھی مارا جا رہا ہے۔‘‘

راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس 

مرکز کی مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا حملہ لگاتار جاری ہے۔ تازہ ترین حملہ انھوں نے منریگا مزدوروں کی مزدوری فوری طور پر نہ دیے جانے کو لے کر کیا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت منریگا مزدوروں کا حق مارکر ان کا پیسہ جاری نہیں کررہی ہے، اور اس وجہ سے کئی ریاستو ں میں منریگا مزدوروں کو ادائیگی نہیں ہوپارہی ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’کئی ریاستوں میں منریگا مزدوروں کو مزدوری کا پیسہ نہیں مل رہا ہے۔ وبا میں جب حکومت کو اضافی معاشی مدد دینی چاہیے تھی، تب مزدوروں کے حق کا پیسہ بھی مارا جا رہا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے سوال کیا ہے کہ ’’جھوٹے جملوں کے پرے ایک دنیا ہے جہاں کئی گھروں میں چولہا تک نہیں جل پا رہا- یہ کیسے اچھے دن؟‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ اس سے قبل راہل گاندھی نے رافیل سودے میں ہوئے مبینہ گھپلہ اور پٹرول-ڈیزل کی لگاتار بڑھتی قیمتوں کو لے کر ایک ٹوئٹ کیا تھا۔ یہ ٹوئٹ کافی دلچسپ انداز میں کیا گیا تھا کیونکہ ٹوئٹر صارفین سے ایک خالی جگہ کو پر کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ میں لکھا تھا ’’خالی جگہ کو بھریں: ’متروں‘ والا رافیل ہے/ ٹیکس وصولی-مہنگا تیل ہے/ پی ایس یو-پی ایس بی کی اندھی سیل ہے/ سوال کرو تو جیل ہے/ مودی سرکار ...... ہے!‘‘ ظاہر ہے بیشتر ٹوئٹر صارفین نے خالی جگہ کو ’فیل‘ لفظ سے پُر کیا، اور اس طرح مکمل جملہ ’مودی سرکار فیل ہے‘ کی شکل میں سامنے آیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined