قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کے یومِ پیدائش کے موقع پر ملکارجن کھڑگے اور مایاوتی کی نیک خواہشات

وزیر اعظم نریندر مودی آج اپنی 74ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر حکمراں جماعت کے ساتھ اپوزیشن رہنما بھی سوشل میڈیا کے ذریعے نیک خواہشات بھیج رہے ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی آج اپنی 74ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر حکمراں جماعت کے ساتھ اپوزیشن رہنما بھی سوشل میڈیا کے ذریعے نیک خواہشات بھیج رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے، بی ایس پی سربراہ مایاوتی اور اپوزیشن کے کئی سرکردہ رہنماؤں نے پی ایم مودی کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔

Published: undefined

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ذریعے وزیر اعظم مودی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے لکھا، ’’وزیراعظم کو ان کی سالگرہ پر دلی مبارک باد، خدا انہیں اچھی صحت اور لمبی زندگی عطا کرے۔‘‘

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے لکھا، ’’وزیراعظم نریندر مودی کو آج ان کی سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور ان کی لمبی عمر کے لیے نیک خواہشات۔‘‘

Published: undefined

دریں اثنا، ایس پی سربراہ اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے لکھا، ’’وزیراعظم نریندر مودی کو ان کی سالگرہ پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔‘‘

تملگا ویٹری کزگم کے صدر اور اداکار وجے نے بھی انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں پی ایم مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے لکھا، ’’ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو سالگرہ کی مبارک باد۔ میں آپ کی اچھی صحت، خوشی اور لمبی زندگی کی خواہش کرتا ہوں۔‘‘

Published: undefined

تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے بھی ایکس پر پوسٹ کر کے پی ایم مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا، ’’وزیر اعظم نریندر مودی کو سالگرہ مبارک۔ میں آپ کی آنے والے سالوں میں لمبی زندگی اور اچھی صحت کی خواہش کرتا ہوں۔‘‘

خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی پیر سے گجرات کے دورے پر ہیں۔ وہ آج احمد آباد کے راج بھون میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ اس دوران گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے پی ایم مودی کو پھول اور ایک کتاب پیش کی اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ گجرات دورہ مکمل کرنے کے بعد پی ایم مودی اوڈیشہ کے لیے روانہ ہو گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined