قومی خبریں

بیسٹ کا ممبئی میں رات کی بس سروس بند کرنے کا فیصلہ

بوریولی کے ایک کمپیوٹر ملازم نے بتایا کہ جب بھی ان کے دفتر میں دیر تک کام ہوتا ہے تو وہ رات میں اس بس سروس کا استعمال کرتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>بیسٹ بس سروس، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

بیسٹ بس سروس، تصویر آئی اے این ایس

 

ممبئی: ممبئی میں برہن ممبئی الیکٹریسٹی اور ٹرانسپورٹ ( بیسٹ) نے رات کی بس سروس بند کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اب رات دیر گئے 12 بجے سے صبح 4 بجے تک سروس نہیں رہے گی، جس سے ہزاروں مسافروں کو دشواری پیش آئے گی۔ بوریولی کے ایک کمپیوٹر ملازم نے بتایا کہ جب بھی ان کے دفتر میں دیر تک کام ہوتا ہے تو وہ رات میں اس بس سروس کا استعمال کرتے ہیں۔

Published: undefined

ایک بیسٹ اہلکار نے دعویٰ کیا کہ برہن ممبئی الیکٹرک سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ انڈرٹیکنگ (ببیسٹ) نے پچھلی چند سروسز کو روک دیا ہے جو رات کے اوقات میں 12 بجے سے صبح 4 بجے تک چل رہی تھیں۔ یہ فیصلہ ان گھنٹوں میں سواری نہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا۔ بیسٹ کے مطابق وہ دھاراوی، ماہم، قلابہ، بیک بے، بوریولی جیسے ڈپووں سے بسیں چلا رہے تھے۔ یہ بسیں متیشوری پرائیویٹ آپریٹر کے ذریعے چلائی جا رہی تھیں۔ ان ڈپوسے بسیں پہلے مل کارکنوں کی خدمت کے لیے چلائی جاتی تھیں تاہم، چونکہ ممبئی میں ملیں بند ہیں اس لیے شاید ہی کوئی مسافر ان خدمات کا استعمال کر رہا ہو۔

Published: undefined

تاہم، بوریولی کے ایک مسافرنے کہا کہ جب بھی اس کے پاس دیر رات دفتر میں کام ہوتا ہے تو وہ رات کے وقت بیسٹ بسوں کا استعمال کرتے ہیں۔ "بیسٹ ٹرانسپورٹ کے سب سے سستے طریقوں میں سے ایک ہے اور رات کے اوقات میں ٹریفک نہ ہونے کی وجہ سے بس استعمال کرتے ہیں۔ بس کا کم سے کم کرایہ صرف پانچ روپیے ہے۔ یہ شہریوں کی پہلی پسند ہے، ٹرین کے برعکس گھر جلدی پہنچ سکتے ہیں۔ بس راست گھر تک جاتی ہے جبکہ ٹرین میں سفر کے بعد اسٹیشن سے گھر تک دوبارہ بس یا آٹو رکشہ کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ انہوں نے سروس بند کر دی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined