قومی خبریں

بنگلورو کا عیدگاہ میدان سرکاری ملکیت قرار، قانونی جنگ لڑنے کی تیاری میں وقف بورڈ

وقف بورڈ نے اتوار کے روز کہا ہے کہ وہ برہت بنگلورو مہانگر پالیکے (بی بی ایم پی) کی جانب سے عیدگاہ میدان کو محکمہ محصولات کی اراضی قرار دئے جانے کے بعد قانونی جنگ لڑنے کی تیاری کر رہا ہے

عیدگاہ میدان بنگلورو / تصویر بشکریہ ٹوئٹر
عیدگاہ میدان بنگلورو / تصویر بشکریہ ٹوئٹر 

بنگلورو: وقف بورڈ نے اتوار کے روز کہا ہے کہ وہ برہت بنگلورو مہانگر پالیکے (بی بی ایم پی) کی جانب سے عیدگاہ میدان کو محکمہ محصولات کی اراضی قرار دئے جانے کے بعد قانونی جنگ لڑنے کی تیاری کر رہا ہے۔ بی بی ایم پی کے فیصلہ پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے وقف بورڈ کے چیئرمین شفیع سعدی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 1965 میں فیصلہ سنایا تھا کہ عیدگاہ میدان وقف بورڈ کی جائیداد ہے، لہذا بی بی ایم پی کا فیصلہ قابل قبول نہیں ہے اور اس سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

Published: undefined

سعدی نے کہا کہ وقف بورڈ اس معاملہ میں قانونی جنگ لڑے گا اور قانون کے ماہرین سے رابطہ قائم کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ بی بی ایم پی نے پہلے کہا تھا کہ ملکیت اس کی نہیں ہے لیکن ہفتہ کے روز اس نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عیدگاہ میدان محکمہ محصولات کی ملکیت ہے۔

Published: undefined

وقف بورڈ نے بی بی ایم پی کے ایک کھاتہ (ملکیت کا قانونی دستاویز) کے لئے درخواست پیش کی تھی، جسے خارج کر دیا گیا۔ جوائنٹ کمشنر سرینواس نے وقف بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عیدگاہ میدان کے مالکانہ حقوق کا دعویٰ کرنے کے لئے دستاویز جمع کرنے کو کہا تھا۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق بی بی ایم پی نے دستاویز جمع کرنے کے لئے دو مہینے کا وقت فراہم کیا تھا۔ چونکہ وقف بورڈ ضروری دستاویز پیش کرنے میں ناکام رہا، لہذا بی بی ایم پی نے کھاتہ جاری کرنے سے انکار کر دیا اور کرناٹک کے محکمہ محصولات کو اراضی کا فطرتی مالک قرار دے دیا۔

چامراج نگر ناگرک منچ نے عیدگاہ میدان کے احاطہ میں 15 اگست کو یوم آزادی منانے کے لئے درخواست پیش کی تھی۔ کچھ مہینے قبل جب بی بی ایم پی نے وقف سے متعلق دستاویز جمع کرنے کو کہا تو تنازہ ختم ہو گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined