کلکتہ: مغربی بنگال کے کوچ بہار کے سیٹل کوچی اسمبلی حلقہ میں پولنگ اسٹیشن نمبر 126 پر فائرنگ میں پانچ افراد کی موت کے بعد الیکشن کمیشن نے پولنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکش کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ فیصلہ خصوصی مبصرین کی عبوری رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ شام 5 بجے تک ان سے اور ریاستی چیف انتخابی افسر سے تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے یہ فیصلے مبینہ طور پر مرکزی فورسیس کی فائرنگ میں پانچ افراد کی موت کے بعد لیا ہے۔ کمیشن نے پولیس کی رپورٹ کی بنیاد پر بتایا کہ مرکزی فورسیس کا رائفل چھیننے کی کوشش کی گئی ہے۔
Published: 10 Apr 2021, 3:40 PM IST
ترنمول کانگریس نے پانچ افراد کی ہلاکت کے بارے میں الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کی ہے۔ ترنمول کانگریس کی راجیہ سبھا رکن ڈولا سین نے کہا کہ یہ صورت حال تشویش ناک ہے کہ مرکزی فورسیس کی فائرنگ سے پانچ افراد کی موت ہوئی ہے۔ مرکزی فورسیس جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔
Published: 10 Apr 2021, 3:40 PM IST
اطلاعات کے مطابق وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کل کوچ بہار کا دورہ کریں گی اور صورت حال کا جائزہ لیں گی۔ ترنمول کانگریس نے اس واقعے کے لئے امت شاہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ڈولا سین نے کہا کہ مرکزی افواج کے جوان امت شاہ کے اشارے پر کام کر رہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے اس کی نشاندہی کی تو الیکشن کمیشن نے انہیں نوٹس جاری کر دیا۔ اب الیکشن کمیشن کو جواب دینا ہوگا کہ پانچ افراد کی موت کیسے ہوئی ہے۔
Published: 10 Apr 2021, 3:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 10 Apr 2021, 3:40 PM IST