کولکاتا: مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے دن کے وقت گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا بل میں عصمت دری کے معاملات میں سخت سزا کا تعین کیا گیا ہے۔
Published: undefined
گورنر سی وی آنند بوس نے ریاستی حکومت سے لازمی تکنیکی رپورٹ موصول ہونے کے بعد آگے بڑھنے کو منظوری دے دی ہے۔ تاہم انہوں نے بل میں سنگین خامیوں اور کوتاہیوں کی نشاندہی کی اور ریاستی حکومت کو نشانہ بنایا۔ ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں راج بھون نے اسمبلی سکریٹریٹ کی جانب سے قواعد کے مطابق بحث کا متن اور اس کا ترجمہ فراہم کرنے میں ناکامی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گرما گرم بحث، باہمی الزامات، سیاسی دھمکیوں اور الٹی میٹم کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دھمکی دی تھی کہ اگر گورنر نے بل کو منظور نہیں کیا تو وہ راج بھون کے باہر احتجاج کریں گی۔
Published: undefined
بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر نے وزیر اعلیٰ کے دھمکی آمیز رویہ پر برہمی کا اظہار کیا اور حکومت کو قانونی اور آئینی ضابطے پر عمل نہ کرنے پر سرزنش کی۔ قبل ازیں جمعرات کو گورنر نے ممتا حکومت پر عصمت دری کرنے والوں کے لیے موت کی سزا تجویز کرنے والے بل کی کاپی کے ساتھ تکنیکی رپورٹ بھیجنے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا۔
راج بھون کے بیان کے مطابق گورنر نے عجلت میں منظور کیے گئے بل میں خامیوں کی نشاندہی کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر نے حکومت کو خبردار کیا کہ وہ جلد بازی سے کام نہ لے اور آہستہ آہستہ ’توبہ‘ کرے۔ بوس نے زور دے کر کہا کہ لوگ ٹرینی خاتون ڈاکٹر کے لیے انصاف چاہتے ہیں اور ریاستی حکومت کو موثر طریقے سے کام کرنا چاہئے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ 3 ستمبر کو مغربی بنگال اسمبلی نے متفقہ طور پر 'اپراجیتا ویمن اینڈ چلڈرن بل (مغربی بنگال فوجداری قانون اور ترمیم) 2024' منظور کیا تھا، جس میں عصمت دری کے مجرموں کے لیے سزائے موت کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر مجرموں کے لیے بغیر پیرول کے عمر قید کی سزا کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
اپراجیتا بل کے مطابق خواتین کو ہراساں کرنے اور عصمت دری کے معاملات میں مجرم کو سخت ترین سزا دی جائے گی۔ پوکسو ایکٹ کی دفعات کو بھی مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ اگر زانیوں کے کرتوت کے نتیجہ میں متاثرہ کی موت ہوتی ہے یا دماغ کو شدید نقصان پہنچتا ہے تو سزائے موت بھی مقرر کی گئی ہے۔
Published: undefined
بل کے تحت اپراجیتا ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی جس میں ابتدائی رپورٹ کے 21 دنوں کے اندر نرسوں اور خواتین ڈاکٹروں کی نقل و حرکت کے راستوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس کے لیے ریاستی حکومت نے 120 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ ’راتری ساتھی‘ کے لیے جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے، جس کے تحت خواتین 12 گھنٹے ڈیوٹی کریں گی اور ضرورت پڑنے پر ڈاکٹر اپنی ڈیوٹی بڑھا دیں گے۔ رات کو کام کرنے والی خواتین کو مکمل سیکورٹی دی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined