قومی خبریں

مودی حکومت کو ممتا کی دو ٹوک ’الاپن بندوپادھیائے کے ساتھ کھڑی ہے بنگال حکومت‘

ممتا بنرجی سے جب الاپن بندوپادھیائے تنازعہ سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ باب بند ہوچکا ہے، لیکن اس وقت ان کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے اس معاملے میں بنگال حکومت ان کی مدد کرنے کو تیار ہے۔

تصویر یو این آئی اور آئی اے این ایس
تصویر یو این آئی اور آئی اے این ایس 

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج دعویٰ کیا کہ سابق چیف سکریٹری الاپن بندوپادھیائے باب بند ہوچکا ہے اور اب وہ میرے چیف صلاح کار کے طور پر کام کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت الاپن بندوپادھیائے کے ساتھ کھڑی ہے اگر مرکز نے کچھ کارروائی کرنے کی کوشش کی تو۔ ممتا بنرجی سے جب الاپن بندوھیادئے کے تنازعہ سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ باب بند ہوچکا ہے، لیکن اس وقت الاپن بندو پادھیائے کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے اس معاملے میں ان کی مدد کرنے کو بنگال حکومت تیار ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ بندوپادھیائے کو 31 مئی کو ریٹائرڈ ہونا تھا مگر ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت کی درخواست پر ان کی مدت ملازمت میں تین ماہ کی توسع کردی گئی تھی۔ وزیر اعظم مودی اور ممتا بنرجی کی میٹنگ کے تعلق سے تنازع کے بعد انہیں دہلی طلب کرلیا گیا۔ مگر الاپن بندو پادھیائے دہلی جانے کے بجائے اپنے وقت پر ریٹائرڈ ہوگئے۔ اس کے بعد ممتا بنرجی نے انھیں اپنا چیف ایڈوائزر مقرر کر دیا۔ مرکزی وزارت داخلہ نے کل ہی انہیں ایک اور وجہ بتاؤ نوٹس جاری کر کے پوچھا ہے کہ آخر وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی میٹنگ میں شریک کیوں نہیں ہوئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined