کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی کے لئے چھٹے مرحلہ کے تحت 43 اسمبلی حلقوں میں آج ووٹنگ ہو رہی ہے اور ایک کروڑ سے زیادہ رائے دہندگان 306 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کر رہے ہیں۔
Published: 22 Apr 2021, 8:22 AM IST
چھٹے مرحلہ کے تحت مغربی بنگال کے چار اضلاع شمالی دیناج پور، ندیا، شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی بردوان کے 43 حلقوں، شمالی 24 پرگنہ کی 17 سیٹوں، شمالی دیناج اور ندیا کی 9 سیٹوں پر اور مشرقی بردوان کی 8 سیٹوں پر پولنگ شروع ہو گئی۔ ترنمول کانگریس اور بی جے پی نے تمام 43 اسمبلی حلقوں میں امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنوں کی کل تعداد 14480ہے۔
Published: 22 Apr 2021, 8:22 AM IST
ووٹنگ کے دوران نگرانی کے لئے 28 جنرل مبصرین، 13 خصوصی پولیس سپروائزر اور 13 اخراجات کے نگران افراد کو مقرر کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق اب تک 52 کروڑ ، 38 لاکھ نقد رقم برآمد ہوئی ہے ، جبکہ 33 کروڑ ، 27 لاکھ روپے مالیت کی غیر قانونی شراب ضبط کرلی گئی ہے۔ 119 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کرلی گئی ہیں۔
Published: 22 Apr 2021, 8:22 AM IST
ووٹنگ کے چھٹے مرحلے کے دوران بہت سے قدآور امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ بھی ہوگا، جن میں بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے، بی جے پی کے سینئر لیڈر راہل سنہا، ممتا بنرجی کے وزیر جیوتری پریہ ملک، ریاستی وزیر چندریما بھٹاچاریہ، فلم ڈائریکٹر راج چکورورتی، کوسانی مکھرجی وغیرہ شامل ہیں۔
Published: 22 Apr 2021, 8:22 AM IST
کورونا وائرس کی دوسری لہر کے درمیان الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ گزشتہ مراحل میں تشدد کے پیش نظر حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ چوتھے مرحلہ کی 10 اپریل کو ہونے والی ووٹنگ کے دوران 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن نے ووٹنگ کے دوران کورونا سے متعلق تمام رہنما ہدایات سختی سے عمل کیا جائے۔ مغربی بنگال میں منگل کے روز کورونا وائرس کے 9819 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں جو اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
Published: 22 Apr 2021, 8:22 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 22 Apr 2021, 8:22 AM IST
تصویر: پریس ریلیز