کولکاتا: وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کوچ بہار ضلع کے سیٹل کوچی میں ہونے والے تشدد کے لئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو مورد الزام ٹھہراتے کہا کہ مرکزی فورسیز کی فائرنگ اور چار افراد کی موت کے لئے امت شاہ ذمہ دار ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ آج کے واقعے کے لئے پوری طرح سے ذمہ دار ہیں اور انہوں نے ہی اس کے لئے سازش رچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مرکزی فورسیز پر تنقید نہیں کر رہیں کیونکہ وہ امت شاہ کے اشارے پر کام کرتی ہیں۔ امت شاہ کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ کل کوچ بہار کا دورہ کریں گی۔ نیز، ترنمول کانگریس ریاست بھر میں اس واقعہ کے خلاف احتجاج کرے گی۔
Published: undefined
خیال رہے کہ کوچ بہار میں سیتل کوچی میں بوتھ کے باہر فائرنگ میں چار افراد کی موت ہو گئی۔ چوتھے مرحلے میں 44 حلقوں میں پولنگ ہوئی۔ فائرنگ کے بعد الیکشن کمیشن نے سیتل کوچی کے بوتھ پر پولنگ روک دی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی جانتی ہے کہ وہ جیت نہیں پائے گی اس لئے تشدد کا سہارا لے رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined