کولکاتا: مغربی بنگال میں پانچویں مرحلے کی پولنگ ختم ہوگئی ہے اور الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق تشدد اور جھڑپ کے معمولی واقعات کے دوران 45حلقوں میں 15,789پولنگ بوتھوں پر ایک کروڑ سے زاید ووٹروں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔کمیشن کے ذرائع کے مطابق شام 5بجے تک 78.36فیصد پولنگ ہوئی ہے۔کمیشن کے ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 81فیصد سے زاید پولنگ ہونے کا امکان ہے۔
Published: undefined
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق شام 6.30بجے تک کالمپونگ میں69.56دارجلنگ میں 74.70فیصد، جلپائی گوڑی میں 81.61فیصد، شمالی 24پرگنہ میں 85.14fفیصد، ندیا میں 81.50فیصد اور مشرقی بردوان میں 81.76فیصد پولنگ ہوئی ہے۔
Published: undefined
دی گنگا اسمبلی حلقہ کے علاقے کرولگچا میں مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ کہ سنٹرل فورسز نے فائرنگ کی۔مقامی لوگوں نے یہ بھی بتایا کہ یہاں پرامن ماحول میں پرامن ووٹنگ جاری تھی۔اچانک ہی مرکزی فورسیز کے 8-9 اہلکار نے فائرنگ کردی۔ تاہم اس معاملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔
Published: undefined
اس درمیان راجرہاٹ میں بی جے پی کے امیدوار اور سابق میئر بدھان نگر سبیاچی دتہ نے الزام لگایا ہے کہ ترنمول کانگریس کے غنڈوں نے ان کا گھیراؤ کرکے نعرے بازی کی ہے۔دوسری طرف ترنمول کانگریس نے الزام عاید کیا ہے کہ مرکزی فورسیز کی مدد سے ووٹروں کو دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بہر حال، کمرہٹی اسمبلی حلقے میں بی جے پی کے پولنگ ایجنٹ کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔متوفی کے بھائی نے الزام عاید کیا کہ وہ کافی دیر سے بے بس پڑے رہے لیکن کوئی بھی ان کی مدد کے لیے آگے نہیں آیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined