قومی خبریں

بنگال الیکشن تشدد معاملہ: سی بی آئی نے مزید 10 معاملے کیے درج

سرکاری بیان کے مطابق اس کے ساتھ ہی بنگال الیکشن تشدد معاملہ میں اب تک کل ملا کر 21 ایف آئی آر درج کی جاچکی ہیں۔

سی بی آئی، تصویر آئی اے این ایس
سی بی آئی، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے مغربی بنگال الیکشن کے بعد تشدد معاملے میں گیارہ الگ الگ معاملات درج کرنے کے ٹھیک اگلے ہی دن دس مزید معاملے درج کئے اور دو ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق اس کے ساتھ ہی اس معاملہ میں اب تک کل ملا کر 21 ایف آئی آر درج کی جاچکی ہیں۔ نادیا کے چھپرہ میں ہوئے واقعہ کے سلسلہ میں 25 اگست کو سی بی آئی کی طرف سے درج معاملات میں پندرہ مختلف مقامات پر چھاپہ مارے گئے اور دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا۔

Published: undefined

نادیا ضلع میں ہوئے ایک واقعہ میں مقامی لوگوں کی بھیڑ دوپہر میں متاثرہ کے گھر میں گھس گئی اور اس کے کنبہ کے اراکین کو پیٹنا شروع کر دیا۔ بھیڑ مسلسل انہیں لاٹھیوں اور دیگر چیزوں سے پیٹ رہی تھی اور بعد میں انہیں گھسیٹ کر دوسری جگہ لے گئی تھی۔ متاثرہ جب بچانے کے لئے گئی تو اس کے ساتھ بھی مارپیٹ کی گئی۔

Published: undefined

یہ معاملے پہلے مغربی بنگال کے مختلف تھانوں میں مختلف الزامات پر درج کئے گئے تھے۔ سی بی آئی کے ایک افسر نے کہا کہ کلکتہ ہائی کورٹ کی طرف سے ان معاملات کو اپنے ہاتھ میں لینے اور معاملے کی جانچ کرنے کی ہدایت دیئے جانے کے بعد سی بی آئی نے ان معاملات کی جانچ اپنے ہاتھ میں لے لی۔ قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) کی طرف سے قائم کردہ ایک کمیٹی کی طرف سے تشدد پر اپنی تفصیلی رپورٹ ہائی کورٹ کو سونپے جانے کے بعد عدالت نے سی بی آئی کو جانچ کی ہدایت دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined