جلپائی گوڈی: مغربی بنگال کے جلپائی گوڈی ضلع کے مالبازار میں دریائے مال میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے کئی درجن افراد بہہ گئے، جن میں سے 8 کی موت ہو گئی، جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق لاپتہ ہونے والوں کی تعداد 40 کے قریب ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقامی لوگ درگا دیوی کی مورتیوں کے وسرجن کے لیے وہاں جمع ہوئے تھے۔
Published: undefined
جلپائی گوڈی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مومیتا گودارا باسو نے سات افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا ’’رات نو بجے متعدد لوگ مال ندی کے کنارے جمع ہوئے تھے لیکن اچانک سیلاب آنے کی وجہ سے ان میں سے بہت سے افراد پانی میں بہہ گئے۔ انتظامیہ نے فوری طور پر وہاں مورتیوں کا وسرجن روک دیا۔ بدھ کی شام تک 4 لاشیں نکالی جا چکی تھیں۔‘‘
Published: undefined
جلپائی گوڈی ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ دیورشی دتا نے کہا کہ ابتدائی طور پر صرف دو لاشیں نکالی گئی تھی اور ریسکیو آپریشن شروع کئے جانے کے بعد مزید 5 لاشیں نکالی گئیں۔ دتا نے کہا، "ریسکیو آپریشن ضلع پولیس، ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی ٹیموں کے ذریعے چلایا گیا۔" تاہم ریاستی پولیس ذرائع نے بتایا کہ شام کے اوقات کی وجہ سے ریسکیو ٹیم کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
Published: undefined
ایک ضلعی پولیس افسر نے گزشتہ شام کہا، "تصور کیا جا رہا ہے کہ کل صبح تک ہلاکتوں اور لاپتہ افراد کی صحیح تعداد کا پتہ لگانے میں مزید چند گھنٹے لگیں گے۔‘‘ مال اسمبلی حلقہ کے مقامی ترنمول کانگریس ایم ایل اے بُلو چِک باریک نے کہا کہ انتظامیہ کے علاوہ مقامی لوگ بھی بچاؤ ٹیم کی مدد کر رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز