قومی خبریں

بنگال کے ڈی جی پی کا فرضی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنا کر لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی، راجستھان سے گرفتاری

ملزم نے پوچھ گچھ کے دوران اعتراف کیا کہ اس نے لوگوں کو دھوکہ دینے اور پیسہ کمانے کے ارادے سے ریاستی پولیس کے ڈی جی پی کی فرضی پروفائل بنائی تھی

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

کولکاتا: مغربی بنگال کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس منوج مالویہ کا فرضی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنا کر لوگوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کرنے کے الزام میں راجستھان سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق ملزم کو راجستھان میں کولاٹا کے بدھان نگر علاقہ سے گرفتار کیا گیا۔ ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

Published: undefined

ملزم کی شناخت راجستھان کے الور ضلع کے رہنے والے ریشم خان کے طور پر کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈی جی پی کا فرضی سوشل میڈیا پروفائل سب سے پہلے بیدھا نگر سٹی پولیس نے دیکھا۔ پروفائل کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اس کی صداقت پر شک ہوا۔ اس لیے ڈی جی پی کے دفتر سے رابطہ کیا گیا اور انہوں نے تصدیق کی کہ پروفائل فرضی ہے۔

Published: undefined

بدھان نگر سٹی پولیس کے ایک ذریعہ نے کہا، "ہم نے راجستھان سے اس پروفائل کو چلانے والے مجرم کا سراغ لگایا۔ ہمارے لوگوں کی ایک ٹیم راجستھان گئی، اسے گرفتار کیا اور ٹرانزٹ ریمانڈ پر کولکاتا واپس لایا گیا۔‘‘ پوچھ گچھ کے دوران اس نے اعتراف کیا کہ اس نے لوگوں کو دھوکہ دینے اور پیسہ کمانے کے ارادے سے ریاستی پولیس کے ڈی جی پی کی فرضی پروفائل تیار کی تھی۔

Published: undefined

اس نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اگرچہ اس نے اس جعلی پروفائل کے ذریعے کچھ لوگوں کو پیسے کے لیے ذاتی پیغامات بھیجے تھے لیکن کیرالہ اور کرناٹک میں چند لوگوں کے علاوہ شاید ہی کسی نے ان پیغامات کا مثبت جواب دیا۔ ملزم ریاضی میں گریجویٹ ہے۔ تفتیشی افسران کو شک ہے کہ وہ اس کھیل میں اکیلا نہیں ہے اور شاید وہ کسی بڑے ریکیٹ کا حصہ ہے جو لوگوں کو اسی طرح سے دھوکہ دیتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined