مغربی بنگال میں آج کئی طرح کے الزامات اور چھوٹے موٹے واقعات کے درمیان بھوانی پور سمیت تین سیٹوں پر ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا۔ ووٹوں کی گنتی 3 اکتوبر کو ہوگی اور اسی دن نتیجے برآمد ہوں گے۔ اسی کے ساتھ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قسمت ای وی ایم میں قید ہو گئی ہے، جو بھوانی پور سے انتخاب لڑ رہی ہیں۔ بی جے پی ان کے خلاف پرینکا ٹبریوال کو میدان میں اتارا ہے۔
Published: undefined
شام پانچ بجے تک بھوانی پور سیٹ پر تقریباً 53.32 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ اس کے علاوہ آج مرشد آباد کے شمشیر گنج اور جنگی پور سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخاب میں بالترتیب 78.60 فیصد اور 76.12 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ووٹنگ کے تعلق سے اصل جانکاری جمعہ کو ملے گی۔ اپریل-مئی میں ہوئے بنگال اسمبلی انتخاب کے دوران دونوں جگہ ایک ایک امیدوار کی عین انتخاب سے قبل موت ہونے کے سبب ووٹنگ رد کرنی پڑی تھی۔
Published: undefined
بھوانی پور سے بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اس عہدہ پر بنے رہنے کے لیے الیکشن لڑ رہی ہیں، اس لیے یہ سیٹ ہائی پروفائل بن گئی ہے۔ بھوانی پور میں ترنمول کانگریس سپریمو اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا مقابلہ بی جے پی امیدوار پرینکا ٹبریوال اور سی پی ایم امیدوار شریجیب وشواس ہے۔
Published: undefined
آج صبح جب ووٹنگ شروع ہوئی تو بھوانی پور سیٹ کے کچھ علاقوں سے بی جے پی اور ٹی ایم سی حامیوں کے درمیان ہاتھا پائی کی خبریں سامنے آنے لگیں۔ بی جے پی امیدوار پرینکا ٹبریوال نے الزام عائد کیا کہ ٹی ایم سی نے وارڈ نمبر 72 کے پولنگ بوتھ پر جبراً ووٹنگ رکوا دی۔ انھوں نے الزام لگایا کہ فرہاد حکیم اور سبرت مکھرجی اپنے حلقہ میں ووٹنگ کو متاثر کر رہے تھے۔ بی جے پی نے دونوں لیڈروں کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ وہیں، ٹی ایم سی لیڈر فرہاد حکیم نے الزامات کو بے بنیاد بتایا۔
Published: undefined
بھوانی پور میں ہی ایک بوتھ کے باہر ٹی ایم سی اور بی جے پی حامیوں کے درمیان معمولی ہاتھا پائی کی بھی خبر ہے۔ یہاں سیکورٹی فورسز نے حالات کو قابو میں کر لیا۔ ٹی ایم سی نے بھی الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی ہے جس میں ٹبریوال پر 20 کاروں کے ساتھ گھومنے اور ووٹروں کو ڈرانے دھمکانے کا الزام عائد کیا۔ پرینکا نے اس الزام سے انکار کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز