کولکاتا: گورنر اور مغربی بنگال حکومت کے درمیان جاری رسہ کشی اس وقت اپنے عروج پر ہے۔ اس کا مظاہرہ آج اس وقت بخوبی دیکھنے میں آیا جب بجٹ اجلاس میں مغربی بنگال حکومت کا تحریر کردہ خطبہ پیش کرنے سے گورنر جگدیپ دھنکھر نے انکار کردیا۔روایات کے مطابق مغربی بنگال حکومت نے بجٹ اجلاس سے قبل راج بھون کو تحریری خطبہ بھیج دیا ہے۔
Published: undefined
دراصل روایت رہی ہے کہ مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کی شروعات سے قبل گورنر تحریری خطبہ پیش کرتے ہیں۔اس تقریر کو ریاستی حکومت تیاری کرتی رہی ہے۔ گورنر کی تقریر کو کابینہ منظور کرتی ہے۔اسی روایات کے مطابق ممتا بنرجی کے تیسرے دور اقتدار میں پہلے بجٹ اجلاس کےلئے مغربی بنگال حکومت کے ذریعہ تیار تقریر کابینہ نے منظور کرلیا ہے۔اس کے بعد اس تقریر کو راج بھون بھیج دیا گیا ہے۔ترنمول کانگریس حکومت کے ذرائع کے مطابق اس خطبے میں ممتا بنرجی حکومت کے کام کاج کو تفصیل کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ایک دن قبل ہی ممتا بنرجی نے گورنر کو بدعنوان قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ حوالہ کیس میں ملوث رہے ہیں۔اس کے بعد گورنر نے پریس کانفرنس کرکے صفائی دی کہ ان پر لگائے جارہے الزامات سیاسی مفادات کے تحت ہے۔ اب گورنر نے بنگال حکومت کا تحریر کردہ خطبہ پڑھنے سے انکار کر کے ایک اور نئے تنازعہ کو کھڑا کردیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined