دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ پوری دنیا اس وبا سے بچنے کے لیے دوا اور ویکسین بنانے میں دن رات مصروف ہے۔ لیکن ابھی تک کسی ملک کو پوری طرح سے کامیابی نہیں ملی ہے۔ اس درمیان مغربی بنگال بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کورونا کے علاج کو لے کر ایک بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گئو موتر پینے سے جسم میں وائرس سے لڑنے کی قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے۔
Published: undefined
دلیپ گھوش کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا ہے جس میں دلیپ گھوش ایک میٹنگ کے دوران لوگوں کو گھریلو چیزوں کی اہمیت بتا رہے ہیں۔ وہ لوگوں سے یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ گئو موتر پینے سے لوگ صحت مند رہتے ہیں۔ ویڈیو میں دلیپ گھوش آگے کہتے ہیں کہ اگر میں آپ سے گائے کی بات کروں تو بہت سے لوگ اس سے جھجک محسوس کریں گے۔ گدھے کبھی ایک گائے کی اہمیت و افادیت نہیں سمجھیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ صحت مند رہنے کے لیے گئو موتر پینا چاہیے۔ جو شراب پیتے ہیں وہ کیسے ایک گائے کی اہمیت کو سمجھیں گے۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ اس سے قبل شمالی کولکاتا کے جوراساکھو علاقے کے مقامی پارٹی کارکن نارائن چٹرجی نے ایک گئوشالہ میں گئو پوجا پروگرام کا انعقاد کیا تھا اور گئو موتر تقسیم کیا تھا۔ اس نے دوسروں کو گئو موتر دیتے ہوئے اس کی خوبیوں کا تذکرہ کیا تھا۔ اس پروگرام میں گئو موتر کے استعمال کے بعد ایک سویم سیوک خود بیمار پڑ گیا تھا۔ پولس نے متاثرہ کی شکایت کے بعد بی جے پی کارکن کو اگلے دن گرفتار کر لیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined