نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اسٹیفن فلیمنگ نے انگلینڈ کے آل راؤنڈر اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کو ’دباؤ میں چمپئن‘ قرار دیا ہے۔ 31 سالہ اسٹوکس نے ایم سی جی میں پاکستان کے خلاف آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ فائنل میں ناٹ آؤٹ 52 رن بنا کر انگلینڈ کو چمپئن بنانے میں اہم کردار نبھایا تھا۔ انھوں نے پاکستانی گیندبازوں کے دباؤ کے باوجود 49 گیندوں میں 52 رنوں کی اننگ کھیلی اور اس سے قبل مڈل آرڈر کے پاکستانی بلے باز افتخار احمد کا وکٹ بھی لیا تھا۔
Published: undefined
چنئی سپر کنگز کے ہیڈ کوچ فلیمنگ نے اسٹوکس کے بارے میں ای ایس پی این کرک انفو کو بتایا کہ ’’وہ ایک بڑی شخصیت ہیں اور وہ ایک بڑا فاتح ہے۔‘‘ فلیمنگ نے مزید کہا کہ ’’ان کا رویہ اتنا تجربہ کیا ہوا ہے کہ آپ کو کہنا پڑتا ہے کہ وہ دباؤ میں چمپئن ہے۔ انھوں نے ایک بار پھر انگلینڈ کے لیے یہ کارنامہ کیا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined