قومی خبریں

بیلیشور مہادیو مندر حادثہ: 36 اموات کے بعد کارروائی شروع، بلڈنگ افسر اور انسپکٹر معطل، مندر پوری طرح سیل

اندور شہر کے میئر پشیہ متر بھارگو نے بتایا کہ مندر میں ہوئے حادثہ کے بعد انھوں نے میونسپل کارپوریشن کے ایک بلڈنگ افسر اور ایک بلڈنگ انسپکٹر کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر</p></div>

تصویر ٹوئٹر

 

مدھیہ پردیش کے اندور میں جمعرات کے روز بیلیشور مہادیو جھولے لال مندر میں ہوئے دردناک حادثہ کے بعد اب میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے بلڈنگ افسر اور انسپکٹر کو معطل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ رام نومی کے موقع پر پٹیل نگر واقع سنیہہ نگر اُدیان میں وقت رہتے کارروائی نہیں کرنے والے بلڈنگ افسر اور بلڈنگ انسپکٹر کو فوری اثر سے معطل کیے جانے کے بعد آگے کی تحقیقاتی کارروائی بھی شروع ہو گئی ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق مندر کے باؤڑی (کنویں) میں گرنے والے عقیدتمندوں میں سے اب تک 36 لاشیں برآمد ہو چکی ہیں اور کئی زخمی اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس درمیان انتظامیہ نے بیلیشور مہادیو جھولے لال مندر حادثہ کی جانچ کو پیش نظر رکھتے ہوئے مندر کو پوری طرح سیل کر دیا ہے۔

Published: undefined

اندور شہر کے میئر پشیہ متر بھارگو نے بتایا کہ مندر میں ہوئے حادثہ کے بعد انھوں نے میونسپل کارپوریشن کے ایک بلڈنگ افسر اور ایک بلڈنگ انسپکٹر کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی جانکاری دی کہ میونسپل کارپوریشن شہر کے ایسے سبھی قدرتی آبی ذرائع کو تجاوزات سے پاک کرائے گا جن پر غیر محفوظ تعمیرات کے سبب حادثات ہو سکتے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ مندر میں ہوئے حادثہ کے بعد مندر ٹرسٹ کے دو عہدیداروں کے خلاف جمعہ کے روز غیر ارادتاً قتل کا معاملہ بھی درج کیا گیا ہے۔ واقعہ کی پولیس تحقیقات جاری ہے اور ریسکیو آپریشن بھی ہنوز جاری رہنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ جہاں ایک طرف 36 لوگوں کی لاشیں باؤڑی سے نکالی جا چکی ہیں، وہیں 18 لوگوں کو ریسکیو کر اسپتال بھی پہنچایا گیا ہے۔ اندور کلکٹر الیا راجہ ٹی نے جانکاری دی ہے کہ حادثہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مجسٹریل جانچ کا حکم دیا گیا ہے۔ حادثہ کی وجہ کے ساتھ ساتھ سرکاری ایجنسیوں کے کردار کی بھی جانچ کی جائے گی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ یہ واقعہ اندور شہر کے ایک باغ میں واقع بیلیشور مہادیو مندر میں جمعرات کو پیش آیا۔ اس مندر میں باؤڑی کو غیر قانونی طور پر سیمنٹ کے سلیب سے ڈھانپ کر اس پر ہون کنڈ بنایا گیا تھا۔ حادثے کا شکار افراد اسی پر بیٹھ کر ہون کر رہے تھے کہ اچانک یہ سلیب ٹوٹ گیا اور متعدد افراد کنویں میں گر گئے۔

Published: undefined

بہرحال، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے پورے واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو فی کس 5 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کے علاج کے تمام اخراجات ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔ علاوہ ازیں پی ایم نیشنل ریلیف فنڈ سے بھی 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم ہر فوت ہونے والے شخص کے لواحقین کو دی جائے گی، اور ہر زخمی کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined