لوک سبھا انتخاب 2024 سے قبل اپوزیشن پارٹیوں کا عظیم اتحاد قائم کرنے کے لیے سبھی پارٹیوں کی دوسری میٹنگ جلد ہی کرناٹک میں ہونے والی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس میٹنگ میں سونیا گاندھی بھی شامل ہو سکتی ہیں جو کہ پٹنہ میں ہوئی پہلی میٹنگ کے دوران موجود نہیں تھیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دوسری میٹنگ سے ٹھیک پہلے سونیا گاندھی نے سبھی اپوزیشن پارٹیوں کو عشائیہ پر مدعو کیا ہے۔
Published: undefined
ہندی نیوز پورٹل ’این ڈی ٹی وی‘ پر ذرائع کے حوالے سے یہ خبر دی گئی ہے کہ 18 جولائی کو اپوزیشن پارٹیوں کی ہونے والی دوسری میٹنگ سے پہلے سونیا گاندھی حالات کو خوشگوار بنانا چاہتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انھوں نے میٹنگ سے قبل جن اپوزیشن پارٹیوں کو عشائیہ پر مدعو کیا ہے، ان میں عام آدمی پارٹی (عآپ) بھی شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ سے ٹھیک ایک دن پہلے، یعنی 17 جولائی کو سبھی اپوزیشن پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران سونیا گاندھی کی دعوت پر عشائیہ میں شامل ہوں گے۔
Published: undefined
اس درمیان ایسی بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ اپوزیشن پارٹیوں کی دوسری میٹنگ میں 8 نئی پارٹیاں شامل ہو سکتی ہیں۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں جب اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ ہوئی تھی تو اس میں 15 پارٹیوں کے 32 لیڈران نے شرکت کی تھی۔ دوسری میٹنگ میں ایم ڈی ایم کے، کے ڈی ایم کے، وی سی کے، آر ایس پی، اے آئی ایف بی، آئی یو ایم ایل، کیرالہ کانگریس (جوزف) اور کیرالہ کانگریس (منی) کے شامل ہونے کے امکانات ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ کے ڈی ایم کے اور ایم ڈی ایم کے 2014 میں بی جے پی اتحاد کا حصہ تھیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز