نئی دہلی: لا کمیشن آف انڈیا کے نوٹیفکیشن کے بعد پورے ملک میں یکساں سول کوڈ پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ ایسے میں ملک کی سب سے پرانی سیاسی پارٹی کانگریس کا موقف کیا ہوگا اس پر قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ ایسے میں کانگریس پارلیمانی کمیٹی ہفتہ (یکم جولائی) کو 10 جن پتھ پر شام 5 بجے سونیا گاندھی کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا۔
Published: undefined
اس اجلاس میں پارلیمنٹ میں اٹھائے جانے والے مسائل پر بحث کے علاوہ کانگریس یو سی سی پر اپنے موقف پر بھی بات کرنے والی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس یو سی سی کے حوالے سے 3 جولائی کو اپنے تمام لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کرنے جا رہی ہے۔ کانگریس کے معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہونے والی میٹنگ میں یکساں سیول کوڈ پر 3 جولائی کو ہونے والی میٹنگ کا خاکہ طے کیا جائے گا۔
Published: undefined
یکساں سول کوڈ کا مسئلہ آہستہ آہستہ سرخیوں اور بحث کا موضوع بننے لگا ہے جب سے لاء کمیشن نے ملک کے لوگوں سے اس پر تجاویز دینے کو کہا ہے۔ گزشتہ ماہ ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے لاء کمیشن نے 15 جولائی سے پہلے اس معاملے پر لوگوں سے تحریری تجاویز مانگی تھیں لیکن یہ مسئلہ اس وقت زور پکڑ گیا جب پی ایم مودی نے اپنے بیان کے ذریعے اپنے کارکنوں اور اپوزیشن کو اس بارے میں واضح پیغام دیا۔
Published: undefined
وزیر اعظم مودی نے بھوپال میں میرا بوتھ سب سے مضبوط پروگرام میں کارکنوں سے کہا تھا کہ ایک گھر دو قانون سے نہیں چل سکتا، ایک گھر صرف ایک قانون سے چلے گا۔ ان کا یہ بیان نہ صرف پارٹی کارکنوں بلکہ اپوزیشن کو بھی واضح پیغام تھا کہ آنے والے دنوں میں بی جے پی یکساں سول کوڈ پر قدم اٹھانے والی ہے۔ دوسری جانب بی جے پی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مانسون اجلاس میں بی جے پی یو سی سی کا مسودہ ملک کی پارلیمنٹ میں پیش کرسکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز