نئی دہلی: بھارت جوڑو یاترا کے اختتام سے قبل کانگریس 26 جنوری سے ’ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم‘ شروع کرکے یاترا کے پیغام کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانے کے کام میں مصروف ہو گئی ہے اور اس کی تشہیر کے لیے وہ ملک بھر میں پریس کانفرنس کر رہی ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے ذرائع نے بتایا کہ ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا شروع کرنے سے ایک دن قبل بدھ 25 جنوری کو پارٹی نے ملک کی تقریباً تمام ریاستوں میں بھارت جوڑو یاترا کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں سینئر پارٹی رہنما مختلف مقامات پر پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
Published: undefined
پارٹی ذرائع کے مطابق ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ میں اکھلیش پرتاپ سنگھ، راجستھان کے جے پور میں الکا لامبا، اتر پردیش کے لکھنؤ میں رنجیت رنجن، گجرات کے احمد آباد میں ابھے دوبے، بہار کے پٹنہ میں چرن سنگھ، مہاراشٹر ، ممبئی میں اجے ماکن، اوڈیشہ کے بھونیشور میں سبودھ کانت سہائے، تلنگانہ کے لیے حیدرآباد میں پون کھیڑا، رائے پور، چھتیس گڑھ میں شوبھا اوجھا، گوا میں راجیو گوڑا، آندھرا پردیش کے وجے واڑہ میں ڈولی شرما، مہاراشٹر کے ناگپور میں آرادھنا مشرا، اتراکھنڈ کے دہرہ دون میں موہن پرکاش، ہریانہ کے چنڈی گڑھ میں عمران پرتاپ گڑھی، پنجاب کے لیے امرتسر میں کلدیپ راٹھور، مدھیہ پردیش کے بھوپال میں اجے اپادھیائے، گوہاٹی میں ریٹائرڈ ونگ کمانڈر اروما اچاریہ، کیرلہ کے ترووانت پورم میں نیتا ڈیسوز، تامل ناڈو کے چنئی میں شمع محمد ، مغربی بنگال کے بہرام پور میں ادھیر رنجن چودھری،کرناٹک کے بینگلورو میں سپریا شرینیت نامہ نگاروں سے خطاب کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined