ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے لیے آج بھومی پوجن کو لے کر جشن کا ماحول ہے۔ پی ایم نریندر مودی اپنے ہاتھوں سے سنگ بنیاد رکھنے والے ہیں۔ اس سے قبل آج صبح آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے ”بابری مسجد تھی، ہے اور رہے گی۔ انشاء اللہ۔“ اس کے ساتھ ہی انھوں نے دو تصویریں بھی شیئر کی ہیں جن میں سے ایک عالیشان بابری مسجد کی پرانی تصویر ہے اور دوسری تصویر بابری مسجد کے انہدام کی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ اسدالدین اویسی سپریم کورٹ کے ذریعہ بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کیے جانے کا فیصلہ دیے جانے کے بعد سے ہی ناراض ہیں اور انھوں نے اپنے کئی بیانوں میں ناراضگی کا اظہار بھی کیا ہے۔ اب جب کہ بھومی پوجن کا وقت قریب آ گیا ہے، انھوں نے ایک بار پھر ٹوئٹ کے ذریعہ اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے بتانے کی کوشش کی ہے کہ ایک جگہ جب مسجد بن جاتی ہے تو وہ ہمیشہ مسجد ہی رہتی ہے۔ اسی لیے انھوں نے ٹوئٹ میں صاف لفظوں میں لکھا ہے "بابری مسجد تھی، ہے اور رہے گی۔"
Published: undefined
بہر حال، رام مندر تعمیر کی تیاریوں کے درمیان یوگ گرو بابا رام دیو کا بھی ایک بیان سامنے آیا ہے۔ انھوں نے آج صبح ہنومان گڑھی مندر میں پوجا کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ ”ہنومان جی سے بس یہی آشیرواد مانگنے آئے ہیں کہ بغیر کسی رخنہ کے رام مندر تعمیر کام پورا ہو جائے۔“ بابا رام دیو نے مزید کہا کہ ”رام صرف پربھو نہیں ہیں، وہ ہماری ثقافت ہیں۔ رام مندر کے ساتھ ساتھ اب رام راجیہ کا عزم بھی پورا ہوگا۔“
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined