نئی دہلی: کانگریس نے پارٹی صدر راہل گاندھی کو غیر ملکی شہریت کے معاملے میں دیئے گئے نوٹس کو بی جے پی کی قیادت والی مودی حکومت کی الیکشن میں یقینی شکست کی مایوسی قرار دیتے ہوئے اسے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ وزارت داخلہ کے اس نوٹس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
Published: undefined
کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو لوک سبھا الیکشن میں چار مرحلوں کی پولنگ کے بعد شکست کا احساس ہوگیا ہے اس لئے وہ گھبراہٹ میں جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں اور عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Published: undefined
دریں اثنا پرینکا گاندھی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’پورا ملک یہ جانتا ہے کہ راہل گاندھی ہندوستانی شہری ہیں۔ لوگوں نے دیکھا ہے کہ وہ یہیں پیدا ہوئے اور پلے بڑھے، کیا بکواس ہے یہ؟‘‘
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے راہل گاندھی کی غیر ملکی شہریت کے معاملے کو 2015 میں ہی مسترد کردیا تھا لیکن اب 4 سال بعد گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس لئے اس مسئلے کو اچھالا گیا ہے۔ اس میں کچھ بھی صداقت ہوتی اور تھوڑی بھی حقیقت نظر آتی تو یہ حکومت چار سال تک چپ بیٹھنے والی نہیں تھی لیکن اب غلط ارادے سے لوک سبھا الیکشن کے درمیان جان بوجھ کر اسے اچھالا جا رہا ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ وزارت داخلہ نے راہل گاندھی کو ان کی شہریت کے سلسلے میں پوزیشن واضح کرنے کے لئے نوٹس بھیجا ہے اور پندرہ دن کے اندر اس کا جواب دینے کے لئے کہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے کانگریس صدر کو نوٹس بھیج کر ان کی شہریت کے بارے میں پوزیشن واضح کرنے کے لئے کہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined