قومی خبریں

پسماندہ طبقات کی لڑائی کانشی رام کو سچی خراج عقیدت: مایاوتی

کانشی رام جی کو آج ان کی برسی پر بی ایس پی کے ذریعہ ملک و خصوصی طور سے یو پی میں مختلف پروگراموں کے ذریعہ جذباتی خراج عقیدت پیش کی گئی۔ پسماندہ طبقات کے حق میں ان کی جدوجہد تھی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے پارٹی فاؤنڈر کانشی رام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محروم طبقات کو ان کا واجب حق دلانے کی خالص کوشش ہر حال میں جاری رہے گی۔

Published: undefined

مایاوتی نے بدھ کو آنجہانی کانشی رام کی 13ویں برسی کے موقع پر ایک کے بعد ایک ٹوئٹ میں دلت و پچھڑوں کے مسیحا کے جدوجہد کو یاد کیا اور کہا ’’بامسیف، پی ایس۔4 اور بی ایس پی مومنٹ کے موجد و مؤسس کانشی رام جی کو آج ان کی برسی پر بی ایس پی کے ذریعہ ملک و خصوصی طور سے یو پی میں مختلف پروگراموں کے ذریعہ جذباتی خراج عقیدت پیش کی گئی۔ پسماندہ طبقات کے حق میں ان کی جدوجہد تھی، ووٹ ہمارا راج تمہارا نہیں چلے گا۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا ’’دہلی میں گرودوارا رکاب گنج روڈ پر واقع ’’پرینا مرکز‘‘ میں اور لکھنؤ میں بی ایس پی کے ذریعہ وی آئی پی روڈ پر واقع شاندار کانشی رام جی اسمارک استھل میں منعقد پرگراموں میں بہوجن نائیک کانشی رام جی کو خراج عقیدت، اور ان کے خوابوں کو پورا کرنے کا عزم کیا گیا۔

Published: undefined

ایک دیگر ٹوئٹ میں مایاوتی نے کہا ’’ بابا صاحب امبیڈیکر کے احترام و عزت نفس کی تحریک کے لئے وقف کانشی رام جانتے تھے کہ ذات پات و تنگ نظر طاقتیں ’’سام ۔دام ۔ڈنڈ۔ بھید ۔‘‘ وغیرہ کا ہتھکنڈوں سے بی ایس پی تحریک کو چیلنج دیتی رہیں گی جس کا پوری دانش مندی کے ساتھ مقابلہ کرکے آگے بڑھنا ہے جس کی بہترین مثال یو پی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined