بریل وانیح سنگی میزورم اسمبلی کے لیے منتخب ہونے والی سب سے کم عمر خاتون ایم ایل اے بن گئی ہیں ۔ زورم پیپلز موومنٹ(زیڈ پی ایم) کے 32 سالہ ایم ایل اے، ایزول ساؤتھ-III حلقہ سے، 1,414 ووٹوں سے انتخابات جیتیں۔
Published: undefined
محترمہ بریل وانیح سنگی نے شیلانگ کی نارتھ ایسٹرن ہل یونیورسٹی سے آرٹس میں ماسٹرز کیا ہے۔اس سے قبل ایک ریڈیو جاکی اور ٹیلی ویژن پریزینٹر اور وہ انسٹاگرام پر کافی مقبول ہیں ، ان کے 252ہزارسے زیادہ فالوورز ہیں۔
Published: undefined
زیڈ پی ایم کے نومنتخب ایم ایل اے بریل وانیح سنگی صنفی مساوات اور اس مقصد کے لیے اپنی حمایت کے بارے میں آواز اٹھاتی رہی ہیں۔منگل کے روز، محترمہ وانیح سنگی نے نظام حکومت میں زیادہ خواتین کی شمولیت کے لیے ایک زبردست دلیل دی۔ انہوں نے کہا کہ ایک عورت کے لیے اپنی پسند کی کوئی بھی چیز اٹھانے اور اس کے حصول اور اس کے جذبے کی پیروی کرنے میں صنف کی کوئی پابندی نہیں ہے۔
Published: undefined
انہوں نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے کہا کہ ’’میں وہاں کی تمام خواتین کو صرف یہ بتانا چاہتی ہوں کہ ہماری جنس ہمیں کسی بھی چیز سے نہیں روکتی جو ہم پسند کرتے ہیں اور اس کا پیچھا کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ہمیں کوئی ایسی چیز اٹھانے سے نہیں روکتی جس کے بارے میں ہم پرجوش ہوں۔ میرا پیغام ان کے لیے اس سے قطع نظر کہ وہ کس کمیونٹی یا سماجی طبقے سے تعلق رکھتی ہیں، اگر وہ کچھ لینا چاہتی ہیں تو انہیں صرف اس کے لئے جانا چاہئے۔‘‘
Published: undefined
اس بار میزورم اسمبلی انتخابات میں صرف تین خواتین امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔میدان میں 174 امیدواروں میں سے صرف 16 خواتین تھیں۔ ان میں سے، دو نے دو دو حلقوں میں مقابلہ کیا، جس سے یہ 18 سیٹیں بن گئیں جن میں خواتین امیدوار اسمبلی انتخابات لڑ رہی ہیں۔میزورم اسمبلی کے 40 ارکان ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined