زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک دہلی کے مختلف بارڈرس پر جاری ہے۔ جگہ جگہ پر پولیس کی بریکیڈنگ بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ لیکن کچھ مقامات پر پولیس کے ذریعہ بیریکیڈنگ ہٹائے جانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ اس درمیان غازی پور بارڈر پر قومی شاہراہ 9 پر گزشتہ 11 مہینے سے لگی بیریکیڈنگ کو بھی آج دہلی پولیس نے پوری طرح سے ہٹا دیا ہے۔ حالانکہ وہاں پر کسانوں کا اسٹیج اور ٹینٹ ہنوز لگے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ٹیکری بارڈر پر بریکیڈنگ ہٹائی گئی تھی۔ اب جب کہ ان دونوں بارڈرس پر بیریکیڈنگ ہٹ گئی ہے تو کسان لیڈروں نے دہلی کی طرف بڑھنے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔ کسان لیڈروں نے پہلے ہی کہا تھا کہ راستہ کھلتے ہی وہ ٹریکٹر لے کر دہلی کوچ کریں گے۔ کسانوں کی اس تنبیہ کے بعد دہلی پولیس الرٹ ہو گئی ہے اور سیکورٹی بھی کافی بڑھا دی گئی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ غازی پور بارڈر سے بیریکیڈنگ ہٹائے جانے کے درمیان کسان نے سڑک پر ہی زرعی قوانین کی مخالفت کرنی شروع کر دی۔ کسان بیریکیڈنگ ہٹائے جانے والے راستہ پر احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے اور یہ دیکھ کر دہلی پولیس نے راستہ کھولے جانے کا کام روک دیا۔ جس کے بعد مظاہرین کسانوں کا واپس اسٹیج کی طرف لوٹنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بیریکیڈنگ ہٹنے کے بعد کچھ کسان اسٹیج پر پہنچے تو کچھ کسانوں نے شاہراہ کے نیچے کبڈی کھیلنا شروع کر دیا۔ یہ دیکھ کر شاہراہ پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہونی شروع ہو گئی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ پولیس کی طرف سے جمعرات کی شب کو ہی ٹیکری بارڈر سے بیریکیڈنگ ہٹا کر ایمرجنسی راستہ کھولے جانے کی بات کہی تھی۔ جمعرات کو بہادر گڑھ جانے والے راستے کو کھولا گیا تھا۔ بتا دیں کہ اس سے پہلے پولیس نے غازی پور بارڈر سے کنٹیلے تار ہٹانے شروع کیے تھے۔ اس کے بعد جمعرات کی شب ٹیکری بارڈر سے بیریکیڈنگ ہٹانی شروع کی گئی۔ دہلی کے بارڈر کے نزدیک غازی پور بارڈر پر کسانوں کے دھرنا والی جگہ پر لگی بیریکیڈنگ کو بھی پولیس نے ہٹا دیا ہے۔ حکومت کی طرف سے حکم جاری کیے جانے کے بعد بیریکیڈنگ ہٹائے جانے کا کام شروع کیا گیا۔ لیکن کسان پھر سے دہلی کوچ کرنے کی بات کہہ رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined