بریلی: اتر پردیش کی یوگی حکومت ایک بار پھر بلڈوزر کارروائی کے حوالہ سے سرخیوں میں ہے۔ اس بار بریلی میں اے آئی ایم آئی ایم (آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین) لیڈر کے ہوٹل پر کارروائی کی گئی ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم لیڈر توفیق پردھان کے ہوٹل کو ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بلڈوز کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہوٹل کو کئی گھنٹوں کی کارروائی کے بعد منہدم کیا گیا۔
Published: undefined
ہوٹل پر بلڈوزر کے ذریعے کی گئی کارروائی کو جمعرات کی شام تک انجام دیا گیا۔ ہوٹل کی دوسری منزل پر ایک بہت بڑا باز بنایا گیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ اس سے لوگ متوجہ ہوتے تھے۔ کارروائی کے دوران اس باز کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
Published: undefined
الزام ہے کہ اے آئی ایم آئی اے رہنما توفیق نے بائی پاس پر واقع 700 مربع میٹر اراضی پر دو منزلہ ہوٹل تعمیر کرایا تھا اور اس تعمیر کے لیے ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے اجازت نہیں لی تھی۔ اتھارٹی حکام کے مطابق ہوٹل گرین بیلٹ کو ختم کرنے کے بعد غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا تھا، یہی وجہ ہے کہ ہوٹل پر کارروائی کی گئی۔
Published: undefined
ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق ہوٹل کے مالک اور اے آئی ایم آئی ایم لیڈر توفیق کو کئی قانونی نوٹس بھیجے گئے تھے، جس میں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنی غیر قانونی تعمیر کو خود ہی گرا دیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ لہذاس کارروائی کو انجام دیا گیا۔ بلڈوزر کی کارروائی پر ایم آئی ایم لیڈر توفیق کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے مسلمان ہونے کی سزا ملی ہے۔ اس سے پہلے سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور سابق ایم ایل اے شاہزل اسلام کے پٹرول پمپ پر بھی ایسی ہی کارروائی کی گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined