لوک سبھا انتخابات کے درمیان اتر پردیش کی بریلی سیٹ پر بی جے پی کے اندر زبردست اختلاف ہے۔ بی جے پی نے اس سیٹ سے چھترپال گنگوار کو ٹکٹ دیا ہے لیکن اس معاملے کو لے کر پارٹی میں ناراضگی ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ کوئی بھی ہو وہ مہم چلانے کو تیار نہیں۔ جس کے بعد چھترپال گنگوار نے ٹکٹ واپس کرنے کی وارننگ بھی دی ہے۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’اے بی پی ‘ پر شائع خبر کے مطابق بریلی میں بی جے پی نے سنتوش گنگوار، جو اس سیٹ سے لگاتار 8 بار ایم پی رہے ہیں ان کا ٹکٹ کاٹ کر ان کی جگہ اسٹوڈنٹ یونین سے وابستہ چھترپال گنگوار کو ٹکٹ دیا ہے۔ جس کی وجہ سے پارٹی کارکن ناراض ہو گئے ہیں۔ تنظیم سے وابستہ کارکنان، مقامی ایم ایل اے اور ایم پی بھی ان کے ساتھ انتخابی مہم نہیں چلا رہے ہیں۔ ایک میٹنگ میں چھترپال گنگوار نے پارٹی لیڈروں کے اس رویہ پر کھل کر ناراضگی ظاہر کی ہے۔
Published: undefined
چھترپال گنگوار نے تنظیم کے رہنماؤں سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ الیکشن لڑنے میں کوئی میری مدد نہیں کر رہا، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو میں اپنا ٹکٹ واپس کر دوں گا۔
Published: undefined
ذرائع کی مانیں تو بریلی سیٹ کے لیے اگلے 72 گھنٹے بہت اہم ہیں۔ معلومات کے مطابق چھترپال گنگوار کو لے کر پارٹی کارکنوں میں مخالفت کو دیکھتے ہوئے ان کا ٹکٹ کاٹا جا سکتا ہے۔ اگر چھترپال کا ٹکٹ کٹ جاتا ہے تو ان کی جگہ میئر امیش گوتم کو ٹکٹ مل سکتا ہے۔ امیش گوتم بھی کافی عرصے سے اس کے لیے اپنا کارڈ فٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے ٹکٹ کے لیے درخواست بھی دی ہے۔
Published: undefined
اس بار بی جے پی نے 8 بار کے ایم پی سنتوش گنگوار کا ٹکٹ منسوخ کر کے چھترپال گنگوار کو ٹکٹ دیا ہے۔ بریلی لوک سبھا میں 23 لاکھ ووٹر ہیں، جن میں تقریباً 3.5 لاکھ کرمی ووٹر ہیں، جب کہ 35 فیصد مسلم ووٹر ہیں۔ ایسے میں ذات پات کے مساوات کو ذہن میں رکھتے ہوئے پارٹی نے سابق وزیر چھترپال گنگوار کو اپنا امیدوار بنایا۔ لیکن جس دن سے انہیں امیدوار بنایا گیا، اس دن سے ان کے خلاف زبردست مخالفت شروع ہوگئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined