جموں: 14 ماہ قبل شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے حاجی پیر سیکٹر کے راستے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے والی ایک خاتون کو منگل کے روز وہاں کی انتظامیہ نے ضلع پونچھ میں چکن دا باغ کی مقام پر ہندوستانی فوج اور سول انتظامیہ کے حوالے کردیا۔
Published: undefined
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ کے اوڑی سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ شاہینہ بیگم زوجہ عبدالالطیف بٹ، جو چار بچوں کی ماں ہیں، گزشتہ برس 25 جون کو حاجی پیر سیکٹر کے راستے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ منگل کو پونچھ میں چکن دا باغ کی مقام پر ہونے والی ایک تقریب کے دوران پاکستانی فوج اور مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ نے شاہینہ کو ہندوستانی فوج اور سول انتظامیہ کے حوالے کردیا۔
Published: undefined
اس موقع پر سول انتظامیہ کے ایک افسر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'شاہینہ بیگم نامی ایک خاتون گزشتہ برس بارہمولہ کے راستے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوگئی تھیں۔ ان کو آج مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ نے ہندوستانی فوج اور سول انتظامیہ کے حوالے کیا'۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 'یہ تقریباً ایک سال اور دو ماہ بعد واپس لوٹی ہیں۔ تمام قانونی و طبی لوازمات کی ادائے گی کے بعد ہی شاہینہ کو واپس لایا گیا ہے'۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined