سری نگر: شمالی ضلع بارہمولہ میں ہفتے کی سہ پہر کو دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے والی خاتون کی تلاش دوسرے روز بھی جاری رہی۔ بتادیں کہ ہفتے کی سہ پہر کو شمالی ضلع بارہمولہ کے خانپورہ علاقے میں ایک خاتون نے دریائے جہلم میں کود کر خود کشی کی۔
Published: undefined
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز ماہر غوط خوروں، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر خانپورہ بارہ مولہ میں خاتون کی تلاش شروع کی جس دوران جدید مشینری کا بھی استعمال کیا گیا۔ واضح رہے کہ 20روز قبل سوپور میں 17 سالہ دوشیزہ نے دریائے جہلم میں کود کر اپنی جان دے دی تھی اور ابھی تک اُس کی لاش برآمد نہیں ہو سکی۔
Published: undefined
دریں اثنا مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خود کشیوں کے واقعات پر روک لگانے کی خاطر پلوں کی فینسنگ ناگزیر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گر چہ متعدد مرتبہ ضلع ترقیاتی کمشنر کو پلوں کی فینسنگ کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ہے تاہم ابھی تک لوگوں کی اس دیریانہ مانگ کو پورا نہیں کیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز