قومی خبریں

باندرہ ریل ٹرمینس حادثہ: ریلوے نے عارضی طور پر پلیٹ فارم ٹکٹوں کی فروخت پر روک لگائی

پلیٹ فارم پر بے تحاشہ بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لئے ریلوے نے پلیٹ فارم ٹکٹوں کی فروخت پر 8 نومبر 2024 تک عارضی روک لگا دی ہے، تاہم بزرگوں اور طبی ضرورت مند افراد کو اس پابندی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>انڈین ریل، تصویر یو این آئی</p></div>

انڈین ریل، تصویر یو این آئی

 

پلیٹ فارم پر بے تحاشہ بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لئے ریلوے نے پلیٹ فارم ٹکٹوں کی فروخت پر 8 نومبر 2024 تک عارضی روک لگا دی ہے، تاہم بزرگوں اور طبی ضرورت مند افراد کو اس پابندی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ ممبئی کے باندرہ ریل ٹرمینس پر مسافروں کے درمیان ٹرین میں سوار ہونے کے دوران بھگدڑ مچنے سے ریلوے حکام کو فوری اقدام کرنا پڑا۔ اس حادثے میں تقریباً 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ دیوالی اور چھٹھ کے موقع پر ہر سال ملک کے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کا ہجوم بڑھ جاتا ہے۔

Published: undefined

باندرہ ریل ٹرمینس پر پیش آئے اس حادثے کے بعد ریلوے حکام نے مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔ دراصل، مسافروں کے ساتھ ساتھ انہیں الوداع کہنے آنے والے افراد بھی اسٹیشن پر جمع ہو جاتے ہیں۔

ریلوے نے اس حوالے سے حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالی اور چھٹھ کے موقع پر بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں کو جا رہے ہیں اور اپنے رشتہ داروں کو الوداع کہنے کے لئے اسٹیشنوں پر بھیڑ لگ رہی ہے۔ بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لئے ریلوے کو یہ قدم اٹھانا پڑا۔

Published: undefined

دیوالی اور چھٹھ کے پیش نظر ممبئی کے تقریباً تمام اہم اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹوں کی فروخت پر عارضی روک لگائی گئی ہے، جس میں چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس، دادر، کرلا ایل ٹی ٹی، ٹھانے، کلیان، پونے اور ناگپور اسٹیشن شامل ہیں۔ یہ پابندی عارضی ہے، اور فی الحال 8 نومبر 2024 تک جاری رہے گی، جبکہ بزرگوں اور طبی ضرورت مندوں کو اس سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined