جینس اور ٹی شرٹ پہننا آج کل عام بات ہو گئی ہے۔ اسکولوں کے اساتذہ بھی اکثر جینس اور ٹی شرٹ پہنے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ لیکن مظفر نگر ضلع کے اساتذہ کو اب مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ اسکولی اوقات میں ان کے جینس اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ضلع کے ڈی آئی او ایس نے متنبہ کیا ہے کہ اگر درجہ 6 سے 12 تک کے کسی بھی اسکول و کالج میں کوئی بھی استاد اگر جینس و ٹی شرٹ یا پھر ٹائٹ کپڑے پہن کر اسکول پہنچتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکولوں میں ڈسپلن کو لے کر مظفر نگر کے ضلع اسکول انسپکٹر راجندر کمار نے یہ حکم جاری کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں اب اساتذہ مہذب کپڑے پہن کر پہنچیں گے۔ اساتذہ اسکولوں میں چٹکدار اور ٹائٹ کپڑے، مثلاً جینس و ٹی شرٹ پہن کر نہیں آئیں گے۔ اگر کوئی ٹیچر ان احکامات پر عمل نہیں کرے گا تو اس پر کارروائی کی جائے گی۔
Published: undefined
ضلع اسکول انسپکٹر نے مردوں کے ساتھ ساتھ خاتون اساتذہ کو بھی متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ ساڑیاں یا سوٹ پہن کر اسکول آتی ہیں تو وہ بھی مہذب ہونی چاہئیں۔ یعنی کپڑے بہت ٹائٹ نہیں ہونے چاہئیں، کیونکہ اسکولوں میں بچوں کے لیے اساتذہ رول ماڈل ہوتے ہیں۔ اس سلسلے میں مزید جانکاری دیتے ہوئے راجندر کمار نے بتایا کہ یہ ڈسپلن کا معاملہ ہے اور اسکولوں میں ڈسپلن بہت ضروری ہے۔ ڈسپلن کی صرف بچوں سے ہی امید نہیں کرنی چاہیے، بلکہ اساتذہ سے بھی اس کی امید کی جانی چاہیے تاکہ بچوں پر اس کا مثبت اثر پڑے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined