گڑگاؤں: این سی آر میں شامل ہریانہ کے شہر گڑگاؤں (گروگرام) میں اب منگل کے روز گوشت کی دکانیں بند رکھنی ہوں گی۔ گڑگاؤں میونسپل کارپوریشن (ایم سی جی) کے عام اجلاس کے دوران وارڈ نمبر 23 کے کونسلر اشونی شرما کی ایک قرارداد پر اس فیصلے کو منظوری دی گئی۔ میٹ اور چکن شاپ کو بند رکھنے کی قرارداد پر میونسپل کارپوریشن نے اس اصول کا حوالہ دیتے ہوئے گوشت کی دکانیں بند رکھنے کا حکم دیا جس میں ہفتہ میں ایک دن تمام دکانیں بند رکھنی ہوتی ہیں۔
Published: undefined
علاوہ ازیں، میونسپل کارپوریشن کے اس اجلاس میں میٹ لائسنس کی فیس کو 5000 روپے سے بڑھا کر 10000 روپے کر دیا گیا اور غیر منظور شدہ گوشت فروشوں پر عائد ہونے والی چلان کی رقم کو 500 روپے سے بڑھا کر 5000 روپے کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی 3 مرتبہ چالان ہونے پر متعلقہ میٹ شاپ کو سیل کیا جائے گا۔
Published: undefined
میونسپل کارپوریشن کے اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر سیل کی گئی دکان کو کوئی کھولتا ہے تو اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ایم سی جی کمشنر ونے پرتاپ سنگھ نے کھانے کا اختیار ذاتی مسئلہ ہے، کسی کو اس طرح کے معاملوں کو نہیں اٹھانا چاہئے، آپ منگل کے روز دکان بند کرنے میں یقین رکھ سکتے ہیں، یہ میری ذاتی پسند ہے۔ انہوں نے کہا، ’’میں گوشت کھاتا ہوں لیکن میری بیوی نہیں کھاتی، میں اسے مجبور نہیں کر سکتا اور وہ مجھے مجبور نہیں کر سکتی۔‘‘
Published: undefined
اس کے بعد ایم سی جی کے چیف میڈیکل آفیسر آشیش سنگلا نے کہا کہ ہریانہ میونسپل کارپوریشن، 2008 کے اصولوں مطابق گوشت کی دکانوں کو ہفتہ میں ایک دن بند رکھنے کا حکم فوری اثر سے صادر کیا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined