آر بی آئی کے ذریعہ 2000 کے نوٹ پر روک لگانے کے فیصلے کو چیلنج پیش کرنے والے عرضی دہندہ وکیل رجنیش بھاسکر گپتا کے ذریعہ داخل مفاد عامہ عرضی پر آج سماعت ہوئی۔ اس دوران ہائی کورٹ میں سنٹرل بینک نے اپنے فیصلے کا دفاع کیا۔ آر بی آئی (ریزرو بینک آف انڈیا) نے جمعہ کے روز دہلی ہائی کورٹ کو بتایا کہ 2000 روپے کے نوٹوں کو چلن سے واپس لینے کا اس کا فیصلہ صرف کرنسی مینجمنٹ کی پریکٹس ہے، نہ کہ نوٹ بندی۔
Published: undefined
مفاد عامہ عرضی میں دلیل دی گئی ہے کہ آر بی آئی ایکٹ کے مطابق اس طرح کا فیصلہ لینے کے لیے آزاد اتھارٹی کی کمی ہے۔ بینک کی طرف سے پیش سینئر وکیل پراگ پی ترپاٹھی نے عدالت کے سامنے گزارش کی کہ اس معاملے کی سماعت بعد کی تاریخ میں کی جائے کیونکہ بنچ نے عرضی دہندہ وکیل اشونی اپادھیائے کے ذریعہ اسی طرح کی مفاد عامہ عرضی میں اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔
Published: undefined
پراگ ترپاٹھی نے ہائی کورٹ سے کہا کہ یہ ایک کرنسی مینجمنٹ پریکٹس ہے اور ڈیمونیٹائزیشن نہیں ہے۔ بنچ نے پہلے ایک معاملے میں فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔ میں مشورہ دے رہا ہوں کہ اس حکم کو آنے دیں اور اس کے بعد ہم اس پر آگے بڑھ سکتے ہیں۔ عرضی دہندہ نے دلیل دی کہ 5-4 سال بعد نوٹوں کی واپسی ناانصافی، منمانی اور پبلک پالیسی کے برعکس ہے۔ عرضی دہندہ نے کہا کہ یہ آر بی آئی کے حلقہ اختیار سے باہر ہے۔ آر بی آئی ایکٹ میں ایسا کوئی انتظام نہیں ہے کہ آر بی آئی آزادانہ طور سے اس طرح کا فیصلہ لے سکے۔
Published: undefined
عدالت نے دونوں فریقین کی دلیلیں سننے کے بعد معاملے کی آئندہ سماعت 29 مئی کو مقرر کی ہے۔ دونوں پارٹیوں کو معاملے میں ایک مختصر نوٹ پیش کرنے کو کہا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ آر بی آئی کے وکیل نے عدالت کو مطلع کیا ہے کہ اسی موضوع کے ساتھ ایک اور عرضی پر سماعت ہوئی ہے۔ وہ پیر کو لسٹنگ کے لیے گزارش کر رہے ہیں۔ پیر کو فہرست بند کیا جائے۔
Published: undefined
مفاد عامہ عرضی میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ زیر غور عرضی یہ ظاہر کرنے میں ناکام رہا ہے کہ بینک نوٹوں کو واپس لینے کا فیصلہ مرکزی حکومت کے ذریعہ لیا گیا ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ آر بی آئی نے عوام پر پڑنے والے ممکنہ اثرات پر مناسب غور و خوض کیے بغیر بینک کے نوٹوں کو چلن سے واپس لینے کا اتنا اہم اور منمانا قدم اٹھانے کے لیے شفاف کرنسی پالیسی کے علاوہ کوئی وضاحت نہیں دی ہے۔
Published: undefined
آر بی آئی کی شفاف کرنسی پالیسی کے التزامات کا تذکرہ کرتے ہوئے مفاد عامہ عرضی بتاتی ہے کہ کسی بھی قدر کے خراب، نقلی یا گندے نوٹوں کو عام طور پر چلن سے واپس لے لیا جاتا ہے اور نئے چھپے نوٹوں کے ساتھ بدل دیا جاتا ہے۔ عرضی میں 2000 روپے کے بینک نوٹ کو واپس لینے کے اثر پر فکر ظاہر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ چھوٹے کاروباریوں اور دکانداروں نے پہلے ہی اسے منظور کرنا بند کر دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined