لکھنؤ: مرکز کی نریندر مودی حکومت پر کسانوں کے ساتھ دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے نائب صدر جینت چودھری نے منگل کو کہا کہ کسان کرانتی یاترا کو دہلی میں داخلے کی اجازت نہ دینا غیر جمہوری ہے۔
چودھری نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ کسانوں کے مسائل کے سلسلے میں قومی راجدھانی کی سرحد پر پہنچی کسان کرانتی یاترا کو مرکزی حکومت کے ذریعہ دہلی میں داخلے کی اجازت نہ دینا غیر جمہوری اور آئینی نظام کا قتل ہے۔ ملک کی راجدھانی، راج گھاٹ یا کسان گھاٹ کسانوں کے لئے بند کیوں رہنا چاہئے۔ ایسا معلوم ہورہا ہے جیسے حکومت سننے کے بجائے،غریبوں کی آواز دبانہ چاہتی ہے۔
Published: 02 Oct 2018, 6:32 PM IST
انہوں نے کہا کہ ملک کا کسان برے دور سے گزر رہا ہے۔ نہ ہی کسانوں کے گنے کی فصل کی ادائیگی وقت پر کی جا رہی ہے اور نہ ہی کسی فصل کو مناسب قیمت پر خریداری کی جا رہی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہو رہے اضافے نے کسانوں کی کمر توڑ دی ہے، وزیر اعظم فصل انشورنس اسکیم اور کسانوں کے نام پر چل رہی دیگر اسکیمیں یا تو غیر افادی ہیں یا پھر ان کے نفاذ میں بدعنوانی شامل ہے۔
آر ایل ڈی لیڈر نے کہا کہ سرکاری اسکیموں کا کوئی فائدہ گاؤں تک نہیں پہنچ رہا ہے۔ اترپردیش میں تو ریاستی حکومت نے بجلی کی شرحوں میں اتنا اضافہ کر دیا ہے کہ دیہی علاقوں میں گھر گھر معاشی تنگی کے کالے بادل منڈلا رہے ہیں۔ کسان اگر آج سڑکوں پر ہے تو یہ بی جے پی حکومتوں کی وعدہ خلافی کی وجہ سے کسانوں کا غصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت پر امن عوامی تحریک کا احترام کرے اور کسانوں کے مطالبات کو قبول کرتے ہوئے اس کے نفاذ کی جانب اقدام کرے۔
Published: 02 Oct 2018, 6:32 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 02 Oct 2018, 6:32 PM IST