قومی خبریں

مہاراشٹر میں اخباروں کی ترسیل پر پابندی ختم، حکومت نے واپس لیا فیصلہ

مہاراشٹر کے چیف سکریٹری اجے مہتا نے ایک نئے حکم نامہ کے ذریعے 17 اپریل سے اخبارات و رسائل کی گھر گھر ترسیل پر پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: حکومت مہاراشٹرا نے اخبارات اور رسائل کی ہاکرس کے ذریعے ترسیل پر عائد پابندی کو واپس لے لیا ہے۔ چیف سکریٹری اجے مہتا نے ایک نئے حکم نامہ کے ذریعے 17 اپریل سے اخبارات و رسائل کی گھر گھر ترسیل پر پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم اخبارات و رسائل کی گھر گھر ترسیل کے دوران ہاکرس کو تمام احتیاطی تدابیر، ماسک لگنا، ہاتھوں پر سینٹائززس کا استعمال اور مخصوص جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔

Published: 22 Apr 2020, 9:00 PM IST

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے اخبارات کی اشاعت کو جاری رکھنے کی اجازت دی ہے، تاہم مہاراشٹر میں حکومت نے کوویڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے مقصد سے اخبارات و رسائل کی گھر گھر ترسیل پر پابندی لگا دی تھی جس پر پرنٹ میڈیا کی جانب سے سخت اعتراض کیا گیاتھا۔ نیز بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ نے بھی اس پر ناراضگی جتاتے ہوئے اس کے خلاف سو موٹو ایکشن لیا۔ اور عوامی مفاد کی ایک رٹ پٹیشن داخل کرکے ریاست کے محکمہ انتظامی امور کے پرنسپل سکریٹری کو 24 اپریل تک قابل واپسی نوٹس جاری کیا تھا۔

Published: 22 Apr 2020, 9:00 PM IST

اسی طرح مہاراشٹر یونین آف ورکنگ جرنلسٹس اور ناگہور یونین آف ورکنگ جرنلٹس کی جانب سے بھی اس کے خلاف عوامی مفاد کی رٹ پٹیشن بامبے ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ میں داخل کی گئی ہیں۔ ناگپور بنچ نے بھی حکومت اور ناگپور میونسپل کمیشنر کو نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ 23 اپریل تک جواب داخل کریں۔

Published: 22 Apr 2020, 9:00 PM IST

دریں اثناء چیف سکریٹری اجے مہتا نے ایک نئے حکم نامہ کے ذریعے سے اس پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم یہ پابندی ممبئی میٹرو پولین ریجن ( ایم ایم آر)، پونا میونسپل کارپوریشن اوردیگر شدید متاثرہ علاقوں میں قائم رہے گی۔

Published: 22 Apr 2020, 9:00 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Apr 2020, 9:00 PM IST