اپنے متنازعہ بیانات کے لیے مشہور بی جے پی کے بلیا سے رکن اسمبلی سریندر سنگھ نے اب ڈاکٹروں کو ’شیطان‘ اور صحافیوں کو ’دلال‘ کہا ہے۔ پیر کے روز یوم معالج یعنی ڈاکٹرس ڈے پر منعقد ایک تقریب میں تقریر کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہا کہ سرکاری ڈاکٹر شیطان کی طرح ہوتے ہیں جو غریبوں کی خدمت نہیں کرتے۔
Published: 02 Jul 2019, 10:10 PM IST
سریندر سنگھ نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ’’سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرس مریضوں سے ’مول بھاؤ‘ کرتے ہیں اور وہ شیطان بن گئے ہیں۔ میں بھگوان سے دعا کرتا ہوں کہ وہ انھیں عقل دے۔‘‘ سریندر سنگھ نے اس کے بعد اپنا غصہ صحافیوں پر اتارا۔ انھوں نے کہا کہ زیادہ تر صحافی مقامی سطح پر دلال کی شکل میں کام کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’یہ صحافی اچھے مضامین شائع نہیں کرتے اور صرف بھگوان ہی جانتا ہے کہ وہ سماج کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔‘‘
Published: 02 Jul 2019, 10:10 PM IST
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے مراد آباد ضلع اسپتال کے تجزیہ کے دوران صحافیوں کو ایمرجنسی وارڈ میں بند کرنے کو لے کر بی جے پی رکن اسمبلی سریندر سنگھ نے کہا کہ صحافیوں کو کمرے میں بند نہیں کیا گیا تھا بلکہ ان کو عزت سے بٹھایا گیا تھا۔ دراصل مراد آباد کے ضلع مجسٹریٹ پر الزام ہے کہ جب وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اسپتال کا دورہ کرنے والے تھے تو اس سے ٹھیک پہلے ضلع مجسٹریٹ راکیش کمار سنگھ نے اسپتال میں ایمرجنسی وارڈ میں درجنوں میڈیا اہلکاروں کو بند کروا دیا۔
Published: 02 Jul 2019, 10:10 PM IST
قابل ذکر ہے کہ سریندر سنگھ اس سے قبل بھی کئی متنازعہ بیان دے چکے ہیں۔ ایک بار انھوں نے کہا تھا کہ طوائفیں سرکاری افسران سے بہتر ہوتی ہیں۔ ایک بار انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بھگوان رام بھی عصمت دری کے واقعات نہیں روک سکتے۔ انھوں نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا بھی موازنہ لنکنی سے کیا تھا۔
Published: 02 Jul 2019, 10:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 02 Jul 2019, 10:10 PM IST