بلیا: اترپردیش کے ضلع بلیا کے درجن پور گاؤں میں قتل معاملے کے کلیدی ملزم دھیریندر پرتاپ سنگھ کو آج 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ دھیریندر کو اترپردیش پولیس کی ایس ٹی ایف نے اتوار کو لکھنؤ کے جنیشور پارک سے گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد ملزم کو بلیا کوتوالی لایا گیا۔ جہاں آج اسے عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ اتوار کو بلیا قتل معاملے کے کلیدی ملزم دھیریندر پرتاپ سنگھ سمیت 5ملزمین کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
Published: undefined
ایس ٹی ایف نے لکھنؤ میں پالی ٹیکنک چوراہے کے نزدیک سے دھیریندر کو گرفتار کیا تھا۔ اس معاملے میں نامزد ملزم سنتوش یادو و امرجیت یادو کو بلیا کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا ہے۔ تینوں کی گرفتاری پر 50-50ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ پولیس نے ابھے سنگھ اور دھرمیندر سنگھ کو وارانسی سے گرفتار کیا ہے۔ اس ضمن میں پولیس ابھی تک 10 افراد کو گرفتار کرچکی ہے۔ ایس ٹی ایف نے اتوار کی دیر رات دھیریندر کو بلیا پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
Published: undefined
گزشتہ 15 اکتوبر کو درجن پور گاؤں میں راشن کی دوکان کے سلسلے میں دھیریندر نے جے پرکاش کے سینے میں ریوالور لگا کر گولی مار دی تھی اور فرار ہوگیا تھا۔ سابق فوجی دھیریندر بی جے پی حامی ہے اور بیریا سے پارٹی کے ایم ایل اے سریندر سنگھ اس کی حمایت میں سامنے آئے تھے۔ دھیریندر نے ایس ڈی ایم اور پولیس سرکل افسر کے سامنے گولی ماری تھی۔ وزیر اعلی نے اس حادثے کے بعد دونوں افسران کو فوری اثر سے معطل کر دیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز