ممبئی: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سیاسی ہلچل تیز ہوچکی ہے، اس درمیان کانگریس پارٹی نے بالاصاحب تھوراٹ کو ایک بار پھر کانگریس لیجسلیچر پارٹی (سی ایل پی) کا لیڈر منتخب کرلیا ہے، آج سی ایل پی کی میٹنگ ہوٹل ڈی میرٹین میں منعقد ہوئی اور اس میں بالاصاحب تھوراٹ کے لیڈر منتخب ہونے کا اعلان آل انڈیا کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری اور مہاراشٹر کے مبصر ملک ارجن کھرگے نے کیا اور انہیں اتفاق رائے سے لیڈر منتخب کیا گیاہے۔جبکہ باغی سین سی پی لیڈر اجیت پوار کو منانے کی کوشش تیز ہوگئی ہے۔
Published: 26 Nov 2019, 1:48 PM IST
دریں اثناء مہاراشٹرمیں گورنرکے ذریعہ بی جے پی کو حکومت بنانے کے لئے دعوت دینے کے فیصلے کے خلاف شیوسینا، این سی پی اور کانگریس کی عرضی پرسپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنادیاہے۔ عدالت عالیہ حکم دیا ہے کہ نے بی جے پی دیویندر فڑنویس کل (بدھ) شام 5 بجے تک اسمبلی کے ایوان میں اعتماد کا ووٹ حاصل کریں اورانہیں اپنی اکثریت ثابت کرنے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ شفافیت کے ذریعہ اعتماد کا ووٹ کرایا جائے اورارکان اسمبلی کوخفیہ ووٹنگ کی اجازت نہیں دی جائیگی اور ووٹنگ کا عمل راست برقی ذرائع ابلاغ پر دکھایا جائے گا۔
Published: 26 Nov 2019, 1:48 PM IST
سپریم کورٹ میں جسٹس این وی رمن، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس سنجیو کھنہ کی خصوصی بنچ نے آج یہ فیصلہ دیا ہے،پیر کو انہوں مسلسل سبھی متعلقہ فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیاتھا اور آج یہ فیصلہ سنایاہے۔ جسٹس رمن نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اتوار کو ایک خصوصی سماعت میں وزیراعلیٰ فڑنویس اور مہاراشٹر کے گورنر کے درمیان خط وکتابت کے دستاویزات پیش کرنے کا مرکز کو حکم دیا تھا, سالیسیٹرجنرل تشار مہتا نے پیر کو خصوصی بنچ کو وہ دونوں خط سونپے، جس کے ذریعہ گورنر نےوزیراعلیٰ فڑنویس کو حکومت بنانے کے لئے دعوت دی تھی اوربی جے پی لیڈر نے ارکان کی حمایت کا دعوی کیا تھا۔
Published: 26 Nov 2019, 1:48 PM IST
تشار مہتا نے دلیل دی ہے کہ این سی پی لیڈر اجیت پوار کے ذریعہ 22 نومبر کو گورنر کو سونپے گئے خط میں انہوں نے این سی پی کے پورے 54 رکن اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کیا تھا۔ خط میں ذکرکیا گیا تھا کہ وہ این سی پی لیجس لیٹرپارٹی کے سربراہ ہیں۔
Published: 26 Nov 2019, 1:48 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Nov 2019, 1:48 PM IST
تصویر: پریس ریلیز