نئی دہلی: کانگریس پارٹی نے ہریانہ کے پہلوان بجرنگ پونیا کو پارٹی کی کسان تنظیم آل انڈیا کسان کانگریس کا کارگزار صدر مقرر کیا ہے۔ کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے جمعہ کے روز ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ بیان میں کہا گیا، ’’کانگریس صدر (ملکارجن کھڑگے) نے بجرنگ پونیا کو آل انڈیا کسان کانگریس کا ورکنگ صدر مقرر کیا ہے۔‘‘
بیان کے مطابق پونیا کی اس عہدے پر تقرری فوری اثر سے عمل میں آئی ہے۔ پونیا نے جمعہ کو ہی ہریانہ کی اولمپین خاتون پہلوان دنیش پھوگاٹ کے ساتھ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔
Published: undefined
پارٹی سے اہم ذمہ داری ملنے کے بعد، بجرنگ پونیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ‘‘میں صدر ملکارجن کھڑگے، قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور کے سی وینوگوپال کا شکر گزار ہوں، جو مجھے اتنی بڑی ذمہ داری سونپی۔ میں بحران زدہ کسانوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہونے کی کوشش کروں گا اور تنظیم کے سچے سپاہی کے طور پر کام کروں گا۔ جئے کسان۔‘‘
قبل ازیں، پونیا اور پھوگاٹ نے نئی دہلی میں کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، ترجمان پون کھیڑا اور ہریانہ کانگریس کے سربراہ ادے بھان سمیت سینئر لیڈروں کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔
Published: undefined
کانگریس میں شامل ہونے کے بعد بجرنگ پونیا نے کہا کہ وہ ہمیشہ کانگریس کے ساتھ رہیں گے۔ مشکل وقت میں پورے ملک کی پارٹی ہمارے ساتھ تھی لیکن بی جے پی نے ہمارا ساتھ نہیں دیا۔ اس سے پہلے دونوں پہلوانوں نے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بھی دونوں پہلوانوں سے ملاقات کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined