مدھیہ پردیش میں بجرنگ دل کی طرف سے کارکنان کو ہندؤوں کی حفاظت کے نام پر ہتھیار چلانے کی تربیت دی جا رہی ہے۔ راج گڑھ میں منعقدہ اس کیمپ میں کارکنان کو ہتھیار چلانے کے ساتھ ساتھ لاٹھی چلانے کی بھی تربیت دی جا رہی ہے۔
Published: undefined
میڈیا سے بات کرتے ہوئے بجرنگ دل کے ضلع کنوینر دیوی سنگھ سوندھیا نے کہا کہ یہ ایک مستقل منعقد ہونے والا کیمپ ہے اور اسے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔ سوندھیا نے کہا کہ تربیتی کیمپ کا مقصد ملک دشمن عناصر اور لو جہاد کرنے والوں سے نمٹنا ہے۔
Published: undefined
یہ پہلا معاملہ نہیں ہے جب بجرنگ دل کے کارکنان کو ہندؤوں کی حفاظت کے نام پر کھلے عام ہتھیار چلانے کی تربیت دی جا رہی ہے۔ 2016 میں بجرنگ دل کی طرف سے ایودھیا میں ایک ٹرینگ کیمپ لگایا گیا تھا جس میں کارکنان نے رائفل، تلوار اور لاٹھی چلانے کی تربیت لی تھی۔
ملک میں اکثر بجرنگ دل کے کارکنان ہندو تہذیب بچانے کے نام پر مارپیٹ کرتے دیکھے جاتے ہیں ہر سال ویلینٹائنس ڈے کے موقع پر یہ جوڑوں کے ساتھ بدسلوکی اور مارپیٹ کرتے ہیں۔ اس کے باوجود انتظامیہ کی طرف سے ان پر کوئی سخت کارروائی نہیں کی جاتی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز