ممبئی: مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے کی قیادت میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے پارٹی کارکنوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ایئرپورٹ پر آمد پر خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ کے خلاف اتوار کو چکلتھانہ ہوائی اڈے کے سامنے احتجاج کیا۔
Published: undefined
مودی پڑوسی ضلع جلگاؤں میں منعقد 'لکھپتی دیدی' پروگرام میں شرکت کے لیے یہاں پہنچے تھے۔ تمام کارکنان نے کالے کپڑے پہنے اور ہاتھوں میں سیاہ پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور ریاست بھر میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات پر بی جے پی کی قیادت والی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔
Published: undefined
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دانوے نے خواتین کے خلاف جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کا ذکر کیا اور کہا کہ ملک میں لڑکیاں اور خواتین محفوظ نہیں ہیں اور انہوں نے بدلا پور، اکولہ اور دیگر کئی مقامات پر خواتین کے خلاف تشدد کی مثالیں دیں۔ اس موقع پر پولیس نے مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
Published: undefined
اس دوران وزیر عبدالستار، اتل ساوے، ایم پی ڈاکٹر بھگوت کراڈ، سندیپن بھومرے، ایم ایل اے سنجے شرسات، پرشانت بامب، ادے سنگھ راجپوت، پنکجا منڈے، سابق مرکزی وزیر راؤ صاحب دانوے اور کلکٹر دلیپ سوامی، سٹی پولس کمشنر پروین پوار، ضلع کے افسران موجود تھے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ونے کمار راٹھور نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ اس کے بعد پی ایم مودی طے شدہ پروگرام کے لیے ہیلی کاپٹر سے جلگاؤں روانہ ہوئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined