قومی خبریں

زوردار بارش سے ہماچل پردیش میں بُرے حالات، بجلی سے پانی تک بحران، سیاح بھی پریشان

338 سڑکیں بند ہو جانے، 116 آبی سپلائی منصوبوں کے متاثر اور سینکڑوں ٹرانسفارمر کے ٹھپ پڑ جانے سے ہماچل کے باشندوں کی زندگی ابتر ہوگئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل فوٹو، آئی اے این ایس</p></div>

فائل فوٹو، آئی اے این ایس

 

زوردار بارش کی وجہ سے ہماچل پردیش میں حالات بہت سنگین ہوگئے ہیں۔ پوری ریاست میں 338 سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔ ریاستی شاہراہ کے ساتھ ساتھ کئی قومی شاہراہوں کے بند ہوجانے سے آمد و رفت پر زبردست منفی اثر پڑا ہے۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے ریاست میں آبی بحران پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ بجلی سپلائی بھی بُری طرح متاثرہو گئی ہے۔ جہاں ایک طرف 116 آبی سپلائی منصوبے متاثر ہیں وہیں سینکڑوں ٹرانسفارمر ٹھپ پڑ گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو زبردست پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ راجدھانی شملہ میں حالات سب سے زیادہ سنگین بنے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

ہماچل پردیش میں 4 قومی شاہراہ بند پڑی ہیں جبکہ شملہ میں 104 اور منڈی میں 71 سڑکوں پر بارش کی وجہ سے آمد و رفت کا سلسلہ منقطع ہو گیا ہے۔ بند راستوں کو دوبارہ کھولنے کے لیے کام کئے جا رہے ہیں یا رُوٹ کو ڈائیورٹ کر اس کے متبادل کی تلاش کی  جا رہی ہے۔ راستوں کے بند ہوجانے سے ایچ آر ٹی سی کی بسوں کی آمد و رفت میں بھی رکاوٹ آئی ہے۔ میڈیا کے مطابق شملہ شہر اور اس کے دیہی علاقوں میں کئی بس رُوٹ فیل ہو چکے ہیں اور کئی گاڑیوں کو وقت پر پہنچنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔ آمد و رفت کی خستہ صورت حال کے پیش نظر مسافروں اور سیاحوں کو کافی پریشانی اٹھانی پڑ رہی ہے۔ ایچ آر ٹی سی کو بھی زبردست مالی نقصان کا سامنا ہے۔ بجلی سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے کئی علاقوں میں تاریکی چھا گئی ہے۔

Published: undefined

دوسری طرف کنور میں گزشتہ روز ہوئی بارش کے بعد بادل پھٹنے سے ضلع کے ندی نالوں میں زبردست طغیانی ہے۔ یہاں جگہ جگہ لینڈ سلائڈ ہونے سے قومی شاہراہ سمیت رابطہ سڑک منقطع ہوگئے ہیں۔ جس سے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ستلج اور اسپیتی ندی کے سبگن کھاب اور ڈوگری کی پہاڑیوں پر بھی بادل پھٹے ہیں جس سے کھاب اور ڈوگری میں اونچائی والے راستے میں کثیر مقدار میں ملبہ اور پتھر گر گئے ہیں جس سے پوہ کاجا راستہ بُری طرح سے منقطع ہوگیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined