لکھنؤ: اتر پردیش کی رجدھانی لکھنؤ میں صبح سے تیز بارش ہو رہی ہے، جس کے سبب شہر کے کئی علاقے غرقآب ہو گئے ہیں۔ ایئرپورٹ آنے جانے والے راستوں پر بھی پانی بھرا ہوا ہے۔ جس کے سبب کئی پروازوں کے روٹ تبدیل کئے گئے ہیں۔ دریں اثنا، ضلع مجسٹریٹ نے ہدایت جاری کرکے کہا ہے کہ لوگ بہت ضرورت ہونے پر ہی گھر سے باہر قدم رکھیں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ لکھنؤ سمیت ملحقہ کئی اضلاع میں دیر رات سے ہی موسلادھار بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ یہاں تک کے بی ایس پی سپریمو مایاوتی کی لکھنؤ واقع رہائش میں بھی پانی بھر گیا گیا ہے، وہیں اسمبلی کے باہر سڑکوں پر پانی کا دریا بہہ رہا ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ لکھنؤ سمیت ملحقہ کئی اضلاع میں دیر رات سے ہی موسلادھار بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہے گئے ہیں۔ یہاں تک کے بی ایس پی سپریمو مایاوتی کی لکھنؤ واقع رہائش میں بھی پانی بھر گیا گیا ہے، وہیں اسمبلی کے باہر سڑکوں پر پانی کا دریا بہہ رہا ہے۔
Published: undefined
لکھنؤ نرالا نگر میں ایک بڑا درخت اکھڑ گیا اور ایک کار پر جا گرا۔ حالانکہ راحت کی بات یہ رہی کہ اس حادثہ میں کار سوار شخص محفوظ رہا، لیکن درخت کے گر جانے سے راستہ بند ہو گیا اور صبح دفتر جانے والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
Published: undefined
لکھنؤ کے علاوہ کانپور میں بھی بھاری بارش ہو رہی ہے اور پورے شہر میں پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے۔ کانپور کے جوہی پل کے نیچے 3 سے 4 فٹ تک پانی بھر گیا ہے اور آمد و رفت پوری طرح متاثر ہو گئی ہے۔ جوہی پل پر متعدد گاڑیاں پانی بھرنے کی وجہ سے خراب بھی ہو گئی ہیں۔ اس کے علاوہ قومی راجدھانی دہلی اور این سی آر میں بھی صبح سے ہی بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے دہلی این سی آر میں بارش کے پیش نظر آرنج الرٹ جاری کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined