بھوپال: مدھیہ پردیش میں اس سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور سیاسی جماعتوں نے ووٹروں کو مائل کرنا شروع کر دیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کرنے وزیر اعظم نریندر مودی خود بھوپال پہنچ گئے۔ یہاں انہوں نے رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن پر بیک وقت 5 وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ ایسا پہلی بار ہوا جب ایک ساتھ 5 وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں چلائی گئیں۔
Published: undefined
اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے پسماندہ مسلمانوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ مسلمان ووٹ بینک کی سیاست کا شکار ہیں۔ اس کے علاوہ یکساں سول کوڈ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی یکساں سول کوڈ پر عوام کی الجھن کو دور کرے گی۔
Published: undefined
افتتاحی سیشن کے بعد وزیر اعظم مودی نے 'میرا بوتھ، سب سے مضبوط' پروگرام کے تحت کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ ایک کامیاب پالیسی بناتے ہیں تو مان لیں کہ بوتھ لیول کی معلومات ایک بہت بڑی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہم اے سی کمروں میں بیٹھ کر پارٹیاں چلانے اور فتوے دینے والوں میں شامل نہیں ہیں۔ ہم وہ لوگ ہیں جو گاؤں گاؤں جاتے ہیں اور ہر موسم اور ہر حال میں لوگوں کے درمیان گزارتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا ’’بی جے پی کی بوتھ کمیٹی کی شناخت خدمت سے ہونی چاہئے، خدمت کے جذبہ سے ہونی چاہئے۔ بوتھ کے اندر جدوجہد کی ضرورت نہیں، خدمت ہی واحد ذریعہ ہے۔ بوتھ اپنے آپ میں ایک بہت بڑی اکائی ہے اور ہمیں بوتھ کی اس اکائی کو کبھی کم نہیں سمجھنا چاہیے۔ ایسی بہت سی چیزیں ہیں جہاں زمینی رائے بہت اہم ہے اور اس میں ہمارے بوتھ کے ساتھیوں کا بڑا کردار ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز